اسلام آباد : رپورٹ عمران عثمانی ۔۔ پاکستان نے بھارت کو اہم باب میں ہرادیا،آئی سی سی کے زیراہتمام جاری بہترین کپتان ،بہترین پرفارمنس کا مقابلہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم وسابق کپتان عمران خان نے جیت لیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک روزہ ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔سوال کیا گیا تھا کہ دنیائے کرکٹ میں کپتان کے طور پر بہترین پرفارم کرنے والا کون ہے،اس کے لئے عمران خان،ویرات کوہلی،اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کی میک لیننگ کو میدان میں اتاراگیا۔
ووٹ دینے والوں نے آخری گھنٹے میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی لیکن جیسے ہی وقت ختم ہوا۔ عمران خان 47 فیصد 3اعشایہ ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی46فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اے بی ڈی ویلیئرز کو 6اور میک لیننگ کوٍایک فیصد ووٹ ملے۔مقابلےمیں5لاکھ،36 ہزار،346ووٹرز نے شرکت کی۔
سوال یہ تھا کہ دنیائے کرکٹ میں بطور کپتان اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے والا کون ہے اور اس اعتبار سے بہترین اور کامیاب یا بڑا قائد کون ہے۔
آئی سی سی نے عمران خان کی ٹیسٹ کارکردگی شو کی تھی جبکہ باقی تینوں کی ایک روزہ پرفارمنس پیش کی گئی تھی۔تینوں کے لئے ون ڈے کرکٹ میں ناک آئوٹ ہونے کے لئے عمران خان کی ورلڈ کپ 1992 کی فتح ہی کافی تھی لیکن ٹیسٹ پرفارمنس میں عمران خان بطور آل رائونڈر آگے آئے،کپتان بننے سے قبل ان کا بیٹنگ اوسط 25 تھا اور فی وکٹ شرح بھی یہی تھی لیکن کپتان بننے کے بعد بیٹنگ اوسط 52 سے زائد ہوئی اور بائولنگ اوسط 20 ہوگئی تو اسکور کرنے میں وہ 100فیصد سے بھی آگے نکل گئے ،حریف کپتانوں کو یہ اعزاز نہیں ملا تھا۔
آئی سی سی سی نے اس کے باوجود یہ معیار بنایا،پھر بھارت کی اتنی بڑی آبادی،سیاسی حالات ومعاملات کے تناظر میں یہ سوال خاصا رسکی بن گیا تھا،یہی وجہ ہے کہ کوہلی عین عمران خان کے قریب ووٹ لے گئے اور صرف ایک فیصد ووٹ سے پیچھے رہے۔
ٌ( بشکریہ :کرک سین )
فیس بک کمینٹ