عمران عثمانیکھیللکھاری

بڑا کرکٹر ، چھوٹا کارنامہ : روہت شرما اپنے منہ میاں مٹھو کیوں بنے ؟ ۔۔ عمران عثمانی

کسی نے یہ سمجھنا ہو کہ اپنے منہ میاں مٹھو کیسے بنا جاتا ہے تو اس کے لئے کم سے کم آج کے دن بھارت کے روہت شرما کو سو چ لے.
بھارتی کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمین کے ریکارڈز و اعدادوشمار اس بات کی مخالفت کریں گے مگر کیا کریں جب بندا خود ہی “چوں،چوں” شروع کردے تو ریکارڈز کی جرات کہ وہ آڑے آئیں ، آکڑے کی ہمت کہ وہ میاں مٹھو بننے سے روک سکے.
کورونا کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں. کھلاڑی گھروں میں قید اور فینز کہیں قید تو کہیں پریشان ہیں. ایسے میں کرکٹ کی گلوبل باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شائقین کی دلچسپی و مصروفیت کے لئے سوشل میڈیا پر ایک سوال کیا کہ ماضی اور حال کے تمام بیٹسمینوں میں سے کونسا کھلاڑی بہترین پل شاٹ کھیلتا ہے اور اس کے لئے صارفین کو 4 آپشنز دیئے.
1-رکی پونٹنگ، 2-ویون رچرڈز، 3-ہرشل گبز،4-ویرات کوہلی.
یہ چار کرکٹرز بہترین ٹائمنگ رکھتے اور شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں. اب کرکٹ شائقین نے ان میں سے ایک کو منتخب کرنا تھا.
پھر کیا تھا کہ ہر ایک کی اپنی رائے .اکثریتی رائے پر پونٹنگ ونر قرار پائے لیکن بہت سے مداحوں نے کہا کہ لسٹ میں دور حاضر کے بہترین بلے باز اور کوہلی کے نائب روہت شرما کا بھی نام ہونا چاہیئے تھا.
بات اگر یہاں تک بھی رہتی تو کچھ حرج نہ تھا مگر بات بڑھ گئی. روہت شرما خود ہی میدان میں آگئے اور آئی سی سی کی ٹویٹ پر رد عمل دیدیا.
ہٹ مین نے زوردار ہٹ کھیلی اور لکھا کہ
“یہاں لسٹ میں کوئی ایک اہم نام موجود نہیں ہے،گھر سے بیٹھ کر کام کرنا آسان نہیں ہوتا. ” روہت شرما کا آئی سی سی کو مخاطب کرکے اس طرح رد عمل دینا بنتا نہیں تھا .اسی موقع کیلئے کہا جاتا ہے
اپنے منہ میاں مٹھو بننا .
ویسے روہت شرما کو اس کی ضرورت نہیں تھی .ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 اور ون ڈے کرکٹ میں 3 ڈبل سنچریز بنانے والے وہ دنیا کے واحد کرکٹر ہیں.

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker