Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»کورونا، آسٹریلوی وزیر اعظم کا انوکھا اعلان ، شین وارن برہم، کپتان پاگل،کرکٹرز سنگر اور ٹینس پلیئر، 2021 میں 2020 کیسے اور بہت کچھ۔۔ عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
عمران عثمانی

کورونا، آسٹریلوی وزیر اعظم کا انوکھا اعلان ، شین وارن برہم، کپتان پاگل،کرکٹرز سنگر اور ٹینس پلیئر، 2021 میں 2020 کیسے اور بہت کچھ۔۔ عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ

ایڈیٹرمارچ 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
australian pm and shane warn
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کورونا وائرس پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر وہاں کے کرکٹرز بھی ششدر رہ گئے پھر کیا تھا ایک کے بعد ایک پھٹ پڑا .سابق کرکٹر شین وارن نے تو اپنے وزیر اعظم کو شاک (جھٹکا دینے والا )قرار دیدیا. منگل کی شب آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکا ٹ موریسن نے کورونا وائرس پر جو نئی حکومتی ہدایات جاری کی ہیں اس سے نہ صرف بہت کچھ تازہ ہوگیا بلکہ اس کے بعد جو رد عمل سامنے آیا اسے دیکھ کر ایسا لگا کہ پاکستان جیسے فیصلے آسٹریلیا جیسے ملک میں بھی ہوسکتے ہیں.
آسٹریلیا کے وزیر اعظم موریسن نے اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں چنانچہ جنازے میں 10 سے زائد افراد شریک نہیں ہوسکیں گے لیکن اسکول کھلے رہیں گے.
سابق کرکٹر شین وارن نے اس پر اپنے وزیر اعظم کو صدمہ دینے والا شخص قرار دیتے ہوئے ملک لاک ڈائون کرنے کا مطالبہ کیا ہے. موجودہ کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ یہ تو ایک کنفیوژن پھیلانے والی پریس کانفرنس ہے. پہلے ٹھیک تھا ، اب پاگل ہونے لگا ہوں.
**کرکٹر ایئر پورٹ پر قید،وارنر ٹینس پلیئر اور سودهی سنگر بن گئے**
کورونا کی وجہ سے ہر عام و خاص متاثر ہے. نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تو اپنے ہی ملک کے ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں. اوپر سے انکی اہلیہ کی حالت شدید خراب ہے مگر فلائٹ ہے کہ کینسل پر کینسل ہورہی ہے. این اوبرائن اپنی اہلیہ و 2بچوں کے ہمراہ انگلینڈ رہتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ آمد کے بعد واپسی کی 3 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں. ولنگٹن ایئر پورٹ پر انکی تیسری فلائٹ بھی اڑان نہ بھر سکی. لندن سے کلیئرنس نہ ملنے پر پروازیں منسوخ ہوتی جارہی ہیں. کیویز کیلئے 22 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے میچ کھیلنے والے 43 سالہ سابق کرکٹر کو اپنی اہلیہ کی صحت کی فکر ہے جو سینے کی تکلیف میں مبتلا ہیں.
آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر ڈیوڈ وارنر اب کرکٹ گرائونڈ جاسکتے ہیں اور نہ ہی کھیل سکتے ہیں چنانچہ انہوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا ہے اور دن بھر ریکٹ و ٹینس بال پکڑے خود ہی کھیلے جارہے ہیں. انکا میچ نہ تو شائقین دیکھ پارہے ہیں اور نہ ہی کہیں کاسٹ ہورہا ہے.کہا جاسکتا ہے کہ کورونا نے کرکٹر کو ٹینس پلئیر بنادیا. دوسری جانب بھارت سے واپسی کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے رکن ایش سودهی نے کورونا پر گیت گادیا ہے. قرنطینہ میں موجود کیوی کرکٹر نے ماسک لگائے گانا گایا اور کہا کہ کورنا، مجھے آج مت چھونا.
کورونا، مجھے ہے کرکٹ کھیلنا.
کورونا، مجھے آتا ہے تم سے ڈرنا.
کورونا،ٹی وی سکرین پے ہے تمہارا رونا.
**100 بالز کا ڈیبیو ایک سال آگے**
کرکٹ کا نیا فارمیٹ 100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کا اس سال آغاز خطرے میں پڑگیا ہے. انگلینڈ کرکٹ اور ڈرہم کائونٹی کے اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اس سا ل 100 بالز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوتا جا رہا ہے اسلئے اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ اسکا ڈیبیو اگلے سال 2021 میں ہو. انگلینڈ کرکٹ بورڈ پہلے ہی اپنا سیزن 28 مئی تک 7 ہفتے کیلئے موخر کرچکا ہے اگر سیزن ایک ماہ مزید آگے گیا تو 100 بالز ایونٹ ایک سال کیلئے ملتوی ہوجائے گا. اس سے قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ بورڈ دستیاب وقت میں 100 بالز اور ٹی 20 بلاسٹ تو ضرور کروائے گا.
**آئی پی ایل کا فیصلہ کرنے والی میٹنگ ہی ملتوی **
بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل فرنچائزز حکام کی کانفرنس کال میٹنگ آخری لمحات میں ملتوی کردی گئی. منگل کی شام شیڈول اجلاس بی سی سی آئی اہلکار نے یہ کہہ کر ختم کردیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خراب ہے اسلئے اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں تھا .بورڈ نے مہنگی ترین لیگ 15اپریل تک ملتوی کی تھی لیکن بھارتی لاک ڈائون کے بعد اب یہ ختم ہی سمجھیں.
**ٹیمیں فائنل کے بغیر ہی چیمپئن **
پاکستان میں یہ بحث اپنی جگہ موجود ہے کہ پی ایس ایل کے ناک آئوٹ میچز نہ ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل کی سر فہرست ٹیم کو چیمپئن قرار دیکر قضیہ تمام کیا جائے، بحث تو ہر ایسے معاملے پر رہتی ہے جو پایہ تکمیل کو نہ پہنچے لیکن پی ایس ایل میں شاید ایسا ممکن نہ ہو کیونکہ ایک تو بڑا ایونٹ ہے. فرنچائزز کا بہت کچھ دائو پر ہوتا ہے اسلئے اسکے مکمل کئے جانے کی باتیں زیادہ ہیں. کچھ بھی ہو پاکستان سپر لیگ ہے تو ڈومیسٹک ایونٹ ہی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسے فیصلے کر بھی لئے جاتے ہیں. جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے 4 روزہ فرسٹ کلاس کی چیمپئن لائنز کو قرار دیا ہے تو ون ڈے کپ کی فاتح ڈولفن رہی .اسی طرح 3 روزہ ایونٹ میں 2 ٹیمیں مشترکہ طور پر ونر قرار پائیں. فیصلہ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن کو دیکھ کر کیا گیا،کورونا کی وجہ سے مقابلے پہلے ہی روک دیئے گئے تھے.
**انگلینڈ کے 2 گرائونڈز کورونا کیلئے مختص**
انگلش کرکٹ کائونٹیز ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث میں میدان میں آگئی ہیں، کینٹ اور ڈرہم نے اپنے کر کٹ گرائونڈز میڈیکل سٹاف کو دینے کا اعلان کیا ہے .ریور سائیڈ اور کنٹربری سٹیڈیمز مقامی کونسل بھی استعمال کرسکیں گی.پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کو میڈیکل سٹاف کیلئے مختص کرچکا ہے.
**قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی**
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی ‏ صورت حال کے مطابق کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے ہیں۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکے ٹیسٹ اگلے ماہ اپریل میں ہونا تھے .
ونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔
**2021میں اولمپکس 2020 **
ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی ہوگئے ہیں. آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے کانفرنس کال کے بعد اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے اولمپکس اگلے سال 2021 میں ہونگے مگر اسکا نام اولمپکس 2020 ہوگا.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان: ہیرو سے زیرو تک کا سفر
Next Article مذہب اور سائنس کی بحث۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کرکٹ میں بھی بھارت چاروں شانے چِت : انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام ۔۔سمیر منہاس کی شاندار سنچری

دسمبر 21, 2025

علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا

نومبر 25, 2025

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نومبر 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.