عمران عثمانیکھیللکھاری

ورلڈ ٹی 20 کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے شمع جلا دی،ایونٹ کرانے کا عزم ،ٹکٹیں تیار ۔۔ عمران عثمانی

کرکٹ کو بند دروازوں کے پیچھے کروانے کیلئے مزید پیش رفت ہوئی ہے. ورلڈ ٹی 20 کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف نے بھی ایونٹ اپنے وقت پر کروانے کا عزم ظاہر کردیا ہے. 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ ٹی کپ ہوسکے گا یا نہیں؟ یہ سوال تو زیر بحث تھا کئی روز سے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے شکوک تو اپنی جگہ موجود ہیں لیکن کرکٹ کی دنیا میں اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے بورڈز،کرکٹرز و اسٹاف آرام کرکے تھک گئے ہیں یا بڑے خسارے کے خوف میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں. انگلش کپتان جوئے روٹ،آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کے بعد اب ایونٹ کو کسی نہ کسی طریقے سے کروانے کی بات خود ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے کردی ہے. نک ہیکی چیف ایگزیکٹو آف ورلڈ ٹی 20 کمیٹی کہتے ہیں کہ فرنچ اوپن سمیت کچھ ایونٹس ستمبر میں شیڈول ہیں. ابھی اسکی امیدیں باقی ہیں ایسے میں 7 ماہ کی دوری پر موجود ورلڈ کپ کیلئے نا امیدی کیسی؟
ہم ہر حالت میں وہ ممکنہ راستہ کم سے کم ضرور نکالیں گے کہ جس سے ایونٹ ہو. اسلئے بھی کہ کرکٹ آسٹریلیا کا قومی کھیل ہے اور ورلڈ کپ پھر 10 سے 12 سال تک میزبانی کیلئے نہیں ملنا. اسلئے پوری کوشش ہوگی کہ ایونٹ کو کامیاب بنائیں.
اے ایف ایل اور این آر ایل کے منسوخ شدہ مقابلے اگر ورلڈ ٹی 20 کے دوران شیڈول ہوئے تو ٹی وی پر شائقین اپنی مرضی کا کھیل دیکھ سکیں گے .
کرکٹ ورلڈ کپ کمیٹی کے چیف نے انکشاف کیا کہ میگا ایونٹ کیلئے ٹکٹ کی فروخت کا پروگرام مکمل کرلیا ہے. جلد ہی اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا.
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پہلے ہی یہ اعلان کرچکی ہے کہ ابھی خاصا وقت باقی ہے اسلئے حالات کے مطابق فیصلہ کریں گے جبکہ کرکٹ کے اعلی حلقے اب کرکٹ کو خالی گرائونڈز میں کرانے کی تیاری کر رہے ہیں.
16 ٹیموں نے آسٹریلیا کا سفر کرنا ہے .کورونا کے اثرات اگر تھوڑے بھی کم ہوئے تو ایونٹ ضرور ہوگا. ورلڈ کپ ٹی 20 سے قبل بھارت کی آئی پی ایل کو مختصر بنیاد پر کروانے کی بھی کوشش ہوگی. کیون پیٹرسن بھی ایسا ہی مطالبہ کر رہے ہیں .ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کی تیاری کا سبب قرار دیا جائے گا.

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker