تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ’ریحام خان‘ ایمیزون پر دستیاب ہے۔اس کتاب سے چند اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔ کنفیوژن سے بچنے کے لیے کتاب کے حوالہ جات اور صفحات نمبر ساتھ دیے جارہے ہیں۔کتاب میں درج واقعات کی صحت کی ذمہ داری ریحام خان پر ہے اور سجاگ کا ان مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان انہیں شراب پینے کو کہتے تھے۔’ایک مرتبہ انہوں نے مجھے کہا ‘بے بی، تم ‘ریڈ وائن’ کیوں نہیں پیتی، گاہے گاہے شراب پینا اچھا ہوتا ہے۔‘ اس موقع پر میں نے موضوع تبدیل کر دیا۔رات کھانے کے موقع پر ایک مرتبہ پھر انہوں نے یہی بات چھیڑ دی اور کہنے لگے کہ کیا تم نے واقعی کبھی شراب نہیں پی۔میں نے ان سے پوچھا کہ آخر وہ کیوں مجھے شراب پلانے پر تلے ہوئے ہیں۔عمران خان نے جواب دیا ’دراصل نومی شاہ میرے لیے کچھ چیزیں لایا تھا جن میں شراب کی بوتل بھی تھی، میں نے اسے کہا کہ تم جانتے ہو میں شراب نہیں پیتا تو وہ بولا کہ یہ ریحام کے لیے لایا ہوں۔میں نے اسے بتایا کہ ریحام شراب نہیں پیتی۔جواباً وہ بولا ‘کیا واقعی؟ مسلم لیگ (ن) کے دانیال عزیز نے مجھے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ پارٹی کے بعد انہوں نے شراب کے نشے میں دھت ریحام کو کار تک پہنچانے میں مدد دی تھی۔‘ریحام خان لکھتی ہیں کہ انہوں نے عمران خان سے احتجاج کیا کہ لوگ ان کے سامنے ان کی بیوی کے بارے میں ایسی بیہودہ باتیں کیسے کر سکتے ہیں تو وہ ہنس کر بولے دراصل وہ مجھے دانیال عزیز کی بات بتا رہا تھا، تم جانتی ہی ہو کہ یہ مسلم لیگ (ن) والے کتنے باسٹرڈ ہیں۔
( بشکریہ : لوک سجاگ )
فیس بک کمینٹ