Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دیکر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا
کھیل

بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دیکر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا

ایڈیٹرستمبر 17, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
indian team asia cup
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کولمبو : بھارت نے محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت دفاعی چیمپئین سری لنکا کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ یہ کپ جیت لیا ۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔
پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوشل پریرا کو لوکیش راہُل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔محمد سراج کی جانب سے کرایا گیا میچ کا چوتھا اوور سری لنکن ٹیم کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جس کی پہلی گیند پر بھارتی باؤلر نے پہلے پاتھم نسانکا کو 2 رنز پر چلتا کیا اور پھر تیسری گیند پر سدیرا سماراوکراما کا بھی کام تمام کردیا۔ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلی ہی گیند پر سراج نے چارتھ اسالانکا کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر دھننجیا ڈی سلوا کو بھی پویلین واپسی کا پروانہ تھماتے ہوئے اوور میں چار وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں ابھی کمی ہوئی بھی نہ تھی کہ سراج نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے اپنے اگلے اوور میں داسن شناکا کا کام بھی تمام کردیا۔
12 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ہی میچ کا نتیجہ سب پر واضح ہوچکا تھا تاہم اس خراب صورتحال میں کوشل مینڈس اور دونتھ ویلالگے نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا تھا۔
دونوں کھلاڑیوں نے 21 رنز جوڑ کر اسکور کو 33 تک پہنچایا ہی تھا کہ مینڈس کی ہمت جواب دے گئی اور سراج نے ایک مرتبہ پھر بہترین کاریگری دکھاتے ہوئے چھٹی وکٹ اپنے نام کر لی۔
اس تمام صورتحال میں وکٹوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے ہاردک پانڈیا میدان میں اترے اور بقیہ تینوں وکٹیں اپنے نام کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 50 رنز پر لپیٹ دی۔
سری لنکن بلے بازوں کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو بلے بازوں کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکا۔
سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو ناصرف ایشیا کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے سات اوورز میں 21 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پانڈیا نے 3 اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ساتویں اوور کی پہلی ہی گیند پر فتح سے ہمکنار کرا کر 10 وکٹوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ نیا ایشین چیمپیئن بھی بنا دیا۔ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔محمد سراج کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم اوورز میں ختم ہونے والا فائنل میچ ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا اور ای ایس پی این کرک انفو نے رپورٹ کیا تھا کہ کولمبو میں بارش کے سبب میچ میں تاخیر ہو گئی ہے اور پورے گراؤنڈ کو کور کر دیا گیا ہے۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں وکٹ پر کچھ ٹرن دیکھنے کو مل سکتی ہے، لیکن پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اچھی اور نوجوان ٹیم کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ سلیکٹرز کو دیتا ہوں، انہوں نے تصدیق کی کہ مہیش تھیکشنا کی جگہ ٹیم میں دشن ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے لیکن ہمیں امید ہے کہ ابتدا میں ہی ہم سری لنکن بلے بازوں پر دباؤ بڑھائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اہم کھلاڑی ٹیم میں واپس آ چکے ہیں۔
ایشیا کپ فائنل میں دونوں ٹیمیں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، بھارت نے 4 بار سری لنکا کو زیر کیا جبکہ سری لنکا نے تین بار بھارت کو شکست دی ہے، تاہم آئی لینڈرز نے کولمبو میں ایشیا کپ کے تمام فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ میچ سری لنکا کا لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر 11واں فائنل تھا ،
دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ 2023 میں 4،4 میچز جیتے اور ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایشیا کپ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیخ رشید بھی پکڑے گئے : نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
Next Article بیاض سونی پتی کی 32 ویں برسی پر ان کے شعری مجموعے کی اشاعت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.