اسلام آبا د : نام ور نظم گو شاعر اور دانش ور ا قبال فہیم جوزی 6 جنوری کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے . ان کی عمر78 برس تھی ۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد از نمازِ عصر بمقام H-11. قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔ فہیم جوزی کی وفات پر نام ور قلم کاروں نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
فہیم جوزی نے پنجا ب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور سے بھی منسلک رہے ۔ معروف شاعر اور براڈکاسٹر صفدر ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ بہت پیارا ، صاف گو ، مخلص دوست تھا ۔ ستر کے عشرے کا اوائل ہم نے ایک ساتھ لاہور ریڈیو پر گزارا۔جوزی کا ادبی پروگرام میزان بھارت پاکستان میں یکساں مقبول تھا۔
فیس بک کمینٹ