Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»’لشکر طیبہ‘ کا مبینہ شدت پسند طالب حسین بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کا سابق عہدے دار نکلا
اہم خبریں

’لشکر طیبہ‘ کا مبینہ شدت پسند طالب حسین بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کا سابق عہدے دار نکلا

ایڈیٹرجولائی 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
talib hussain jammu
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جموں : انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے گزشتہ روز (اتوار) کو گرفتار کیے جانے والے مبینہ شدت پسند طالب حسین شاہ کو انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا سرگرم کارکن بتایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ طالب حسین شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ہیں۔طالب حسین کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق طالب حسین کو جموں کے علاقے میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے طالب حسین کی بی جے پی کے ساتھ وابستگی کی تردید کی ہے تاہم انھوں نے یہ ضرور تسلیم کیا ہے کہ طالب نے پارٹی کی آن لائن رکنیت لے رکھی تھی۔دوسری جانب بی جے پی کے جموں و کشمیر اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ بشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ دو ماہ قبل انھوں نے طالب حسین کو جموں خطے کے لیے آئی ٹی سیل اور سوشل میڈیا کا انچارج بنایا تھا لیکن کچھ عرصے بعد انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
طالب حسین کے ساتھ وادی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہنے والے فضل ڈار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ فضل ڈار بھی شدت پسند ہے۔
پولیس نے طالب حسین اور فضل ڈار کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ پیر کو پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے گرفتار شدت پسند طالب حسین کی نشاندہی پر مزید گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دونوں مبینہ شدت پسندوں سے چھ بم، تین میگزین، دو پستول، ایک 30 بور پستول، ایک لانچر، تین گرینیڈ، اے کے 47 کے 75 راؤنڈ اور ریموٹ اینٹینا کے ساتھ ساتھ ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے آفیسر دلباغ سنگھ نے طالب اور فضل کو پولیس کے حوالے کرنے والے شہریوں کے لیے دو لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں گاؤں ریاسی کے باشندوں کو اُن کی بہادری کے لیے سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایک عام آدمی کی اتنی ہمت سے پتہ چلتا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمے کے دن اب زیادہ دور نہیں۔ مرکز کے زیر انتظام حکومت نے گاؤں والوں کی بہادری کے عوض پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔‘
راجوری کے ایس پی اسلم چودھری نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس راجوری میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں طالب حسین کو تلاش کر رہی تھی۔یاد رہے کہ چھ روز قبل جموں پولیس کے اے ڈی جی پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے طالب کے بارے میں معلومات دینے پر انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔طالب حسین کو تقریباً دو ماہ قبل جموں و کشمیر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے جموں خطے کے لیے آئی ٹی اور سوشل میڈیا سیل کا انچارج بنایا تھا۔
طالب حسین راجوری ضلع کے بدھل علاقے کے رہنے والے ہیں۔ بی جے پی اور میڈیا میں شامل ہونے سے پہلے طالب بڑھئی کا کام کرتے تھے۔
اُن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طالب کے تین اور بھائی ہیں اور طالب اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ طالب کی شادی سنہ 2008 میں ہوئی تھی اور گرفتاری سے صرف ایک دن قبل ان کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تھی۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طالب سنہ 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں کئی عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔
طالب کی گرفتاری پر جموں و کشمیر میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بی جے پی میں لشکر کے مبینہ انتہا پسندوں کی موجودگی پر بی جے پی سے جواب طلب کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ ’جو لشکر کمانڈر پکڑا گیا ہے وہ بی جے پی کے دفتر کا ایک سینیئر افسر ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔‘ رویندر شرما نے یہ بھی کہا کہ ’اب جب طالب پکڑا گیا ہے تو بی جے پی بے شرمی سے کہہ رہی ہے کہ وہ پارٹی کا مستقل رکن نہیں تھا۔‘
رویندر شرما نے کہا کہ ’آخر کس نے طالب حسین کو بی جے پی کے اقلیتی آئی ٹی سیل کا انچارج بنایا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘
رویندر شرما نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ طالب حسین کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ ’اگر طالب حسین بی جے پی کے رکن نہیں ہیں تو وہ امیت شاہ کی میٹنگ میں کیسے داخل ہوئے، جہاں بغیر اجازت پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔‘
شرما نے مطالبہ کیا ہے کہ طالب حسین سے جڑے تمام لوگوں کی جانچ ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق ایسے واقعات ملک کی سلامتی کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بی بی سی کو بتایا کہ طالب جیسے لوگ پارٹی کی آن لائن ممبر شپ مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی سے جڑ جاتے ہیں اور پارٹی کی آڑ میں انتہا پسندوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔انھوں نے کہا ’آن لائن ممبر شپ میں، ہم کسی شخص کا بیک گراؤنڈ چیک نہیں کر پاتے ہیں۔ طالب حسین کو پلانٹ کیا گیا تھا اور دہشت گرد بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہماری صفوں میں انتہا پسندوں کو بھیجتے ہیں۔ اسی نیت سے طالب بھی آیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ طالب بی جے پی کا رکن نہیں تھا۔ ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارٹی آن لائن ممبرشپ کی جانچ کرے گی۔‘
الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ طالب بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل راجوری کے ایک مقامی نیوز پورٹل سے وابستہ تھے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مقبوضہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ
Next Article بابر غوری وطن واپس آ گئے :کرپشن کے مقدمات میں ایئر پورٹ سے گرفتار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، اب حملہ ہوا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا:ترجمان پاک فوج

مئی 19, 2025

سیدمجاہدعلی کا تجزیہ : مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی ایجنڈے پر

مئی 13, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ بندی کے بعد ہوشمندی سے کام لینے کی ضرورت

مئی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.