Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»جاوید یاد»محبت چھوڑ دوں کیا ؟ ۔۔ جاوید یاد کا کالم / یاد سے
جاوید یاد

محبت چھوڑ دوں کیا ؟ ۔۔ جاوید یاد کا کالم / یاد سے

ایڈیٹرجون 28, 202436 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nepal
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں 2010 سے اب تک تین بار نیپال جا چکا ہوں اس لئے کہ مجھے قدرتی حسن سے محبت ہے۔اور قدرتی حسن وہاں بام عروج پر ہے جدھر نظر اٹھائیں بہتی ہوئی ندیاں،گرتی ہوئی آبشاریں ،اڑتے ہوئے بادل،درختوں کے تنوں سے ٹہنیوں تک لپٹی ہوئی بیلیں زمین کی سطح سے پہاڑوں کی چوٹیوں تک درختوں کی قطاریں،قدرت کا یہ حسن میں چاہوں بھی تو الفاظ کی مالا میں پرو نہیں سکتا،مزے کی بات یہ ہے کہ نیپال جانے کے لئے آپ کو ویزے کی ضرورت نہیں ، بس ٹکٹ لیں سیٹ بک کروایں اور چلیں جاہیں on Arivel آپ کو ویزہ مل جائے گا اور ہاں آپ ایک ہفتہ کے لیے جائیں آپ کو ایک ماہ کا ویزہ ملے گا۔ اور یہ صرف اس لئے کہ ان قدرتی حسن کے دیوانوں کے آنے پر ان کے ملک کو فائدہ ہے اور زر مبالغہ ملتا ہے۔اور وہ اس قدرتی حسن سے پورا پورا فاعدہ اٹھا رہے ہیں۔
میں جب بھی گیا ہوں مجھے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں اس لئے کہ جو فلائٹ بھی آتی ہے وہ دوسرے ممالک کے لوگوں سے بھری ہوتی ہے جن کو visa stemp کروانے میں گھنٹوں لگ جاتےہیں اور جس میں نوے فیصد لوگ ٹورسٹ ہوتے ہیں ،جنہیں قدرتی کا حسن یہاں کھینچ لاتا ہے۔
سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ آنے والوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوتی نا مذہبی نا معاشرتی نا سماجی اور نہ اخلاقی کیونکہ جو دوسرے ملک سے آتا ہے وہ کبھی بھی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔
ہمارے وطن عزیز میں شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے بھرے پڑے ہیں۔۔ایک سے بڑھ کے ایک جگہ قدرت کا شاہکار ہے تاحد نظر آبشاروں ،جھرنوں،چشموں اور قدرتی جھیلوں کو دیکھ کر انسان اس طاقت واحد کے بے اختیار گن گانے لگتا ہے۔
1993 میں پہلی بار بیوی بچوں کے ساتھ سوات جانے کا اتفاق ہوا تھا۔اپنی فور ویل پوٹھوہار جیپ اور ڈرائیور کے ساتھ،مری سے نکل کر مالاکنڈ کی پہاڑیوں کے چوگرد گھومتی ہوئی سڑک اور پھر منگورہ سوات سے کچھ پہلے سورج مکھی کے پھولوں کی طرح قد آور پھولوں کے پودے۔۔۔۔جنہوں نے منگورہ پہنچ کر ہمیں بے چین کیا اور ڈرائیور اور بچوں کو کیمپ والے ساتھیوں کے ساتھ چھوڑ کر اہلیہ محترمہ کے ساتھ وہاں آئے اور تصاویریں بنائیں۔۔۔۔۔میرے اور میری بیوی کے سوا وہاں کوئی نہیں تھا۔تا حد نظر کھیت ہی کھیت یا پھر ایک دو گذرتے ہوئے لوگ۔کوئی ڈر کوئی خوف نہیں۔۔کسی کو زبان پر،لباس پر اور نہ فوٹوگرافی پر اعتراز۔۔۔۔۔نہ ہمارے ہنسے،مسکرانے اور قہقہوں پر پابندی ۔۔۔۔۔۔جتنے روز وہاں رہے منگورہ کے اردگرد چھوٹی چھوٹی وادیوں جن میں مرغزار،فضا گھٹ، ملم جبہ اور ایسی کئی اور ۔۔۔۔پھر منگورہ سے وادی کلام اور گلیشرز تک جانا نہ چاند کے نکلنے اور نہ سورج کے ڈو بنے کا خوف،نہ کوئی دہشت گردی اور نہ ہی کوئی وحشت گردی۔۔۔۔مہمان نواز لوگ اور پر سکون ماحول۔۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد 2005 میں پھر ایک یوتھ کیمپ کے ساتھ سوات سے کچھ باہر ایک پر فضا مقام” باغ ڈھیری” جانا تھا منگورہ سے کچھ فاصلہ تھا سواری والی ویگن میں سوار ہوا ،میرے آگے والی سیٹ پر ایک جوڑا بیٹھا تھا۔۔۔لاشعوری طور پر سیٹ تنگ ہونے کی وجہ سے میرا ہاتھ خاتون کو لگ کیا اس کے خاوند نے کھا جانے والی نظروں سے دیکھا اور غصے سے کچھ کہا لیکن میں برداشت کر گیا اور ز ندگی بچ گئی۔۔۔۔۔۔یہ صرف اس لئے ذکر کیا ہے کہ 12 سال میں وہاں کے لوگوں کے رویوں میں یہ تبدیلی آئی ہے ۔۔۔۔
اب چند دن پہلے توہین مذہب کا واقعہ ہوا ہے۔اور یہ وہاں ہوا ہے جہاں لوگ ذہنی سکون کے لئے جاتے ہیں ،زندگی کے تفکرات سے آزاد ہونے کے لئے جاتے ہیں ،روز مرہ کی ذہنی کوفت سے کچھ دن آزاد ہونے کے لئے ،وہاں کے کاروباری لوگوں کے کاروبار کو چار چاند لگانے کے لئے ،سیرو سیاحت کے ادارے کو مضبوط کرنے کے لئے اور وطن عزیز کی ترقی اور کامرانی کے لئے ،لیکن ہم ہیں کہ پوری دنیا میں اپنے ملک کا تاثر خراب کر رہے ہیں اور مالی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہمارے شمالی علاقہ جات اپنے قدرتی حسن اور دلکش نظاروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں۔کون آئے گا یہاں اور ہم جو قدرتی نظاروں سے محبت کرتے ہیں کیوں جائیں گے وہاں میں جو اس حسن سے عشق کی حد تک محبت کرتا ہوں ۔۔۔۔محبت کرنا چھوڑ دوں کیا !!۔۔۔۔۔یا پھر ان نظاروں کی تلاش میں دیار غیر میں بھٹکتا پھروں

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نیپال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی: 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 7 افراد جاں بحق
Next Article یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا کالم : نیپال کا جین زی انقلاب

ستمبر 15, 2025

نصرت جاوید کا کالم :نیپال کے حالات سے "انقلابی جذبات” کی تازہ ہوتی یادیں

ستمبر 12, 2025

پاکستان کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، نیپال کو 238 رنز سے شکست

اگست 30, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم جون 6, 2026
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.