عمران خان نے سوموار کو صحافیوں سے ملاقات میں کھل کر باتیں کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کس قانون کے تحت ریلیف دیں؟شہباز شریف مجھے ذمہ دار قرار دینے سے قبل بتائیں 25 سال پنجاب میں حکومت نے کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال کیوں نہیں بنایا جہاں نواز،شہباز،اسحق ڈار یا ان کی اولادوں کا علاج ہوسکے؟؟ اگرنواز کو سہولیات دیں تو باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں بھی دینی چاہیئں بلاول مجھ پرتنقید کرنےسے قبل تحقیق کرلے کہ منی لانڈرنگ کا کیس ن لیگ کے دور میں بناتھا؟اپوزیشن اسمبلی میں مجھے دیکھ کر حواس باختہ ہوجاتی ہے،،یہ این آر او کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں!! اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے نہیں ذاتی فلاح کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔۔۔اپوزیشن اکٹھی ہوکر ڈی چوک پر آئے میں کنٹینر دینے کو تیارہوں۔۔دیکھتاہوں کہ یہ یہاں کتنے دن بیٹھتے ہیں؟وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 35 کروڑ کی کمی کی۔۔۔زمان پارک،بنی گالہ کے اخراجات ذاتی حیثیت میں کر رہا ہوں بنی گالہ کی حفاظتی باڑپارٹی نے فنڈکرکےلگوائی جبکہ سڑک ایک تحفہ بیچ کربنائی سی ڈی اے سے نہیں بنوائی،،لیکن سابق حکمرانوں نے پانچ پانچ گھر وں کے اخراجات اور بم پروف دیواروں کابوجھ سرکاری خزانےپر ڈالا؟وزیراعظم نے کہا
اگر اپوزیشن والوں نے کرپشن نہیں کی تو حساب دیں اورکلیئر ہوجائیں رونا دھونا کیوں ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ نیب میں کیسز اپوزیشن نے ایک دوسرے پربنائے ہم سے گلہ کیوں؟ پیپلزپارٹی نےخسارہ 15ہزار ارب کا چھوڑا جسے ن لیگ30ہزار تک لے گئی ہماری حکومت
اگر خسارے میں اضافہ کرے تو ہم سے پوچھیں؟ہم کمی کی کوشش میں ہیں اس لیے تمام اداروں میں بہتری لانی ہوگی۔۔ بھلے اپوزیشن حکومت پر تنقید کرے ٹف ٹائم بھی دےلیکن سوالوں کے جوابات بھی تو دے دلیل اور دستاویزات کیساتھ ثابت کرے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن پربہتان لگائے نہیں تو قوم کوذاتی فائدے کے لیے بیوقوف نہ بنائے۔۔۔۔
فیس بک کمینٹ