Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خالد مسعود خان کا کالم :والد ِمحترم جیل میں اور فرزندِ عزیز سپین میں
کالم

خالد مسعود خان کا کالم :والد ِمحترم جیل میں اور فرزندِ عزیز سپین میں

ایڈیٹرستمبر 12, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pervaiz elahi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یقین کریں میں ہر چوتھے دن طے کرتا ہوں کہ اب اگلے کئی روز کوئی سیاسی کالم نہیں لکھنا مگر ہماری سیاست ایسی دلچسپ ہے کہ ہر بار میرے خود ساختہ وعدے کا دھڑن تختہ کر دیتی ہے۔
شکار میں بندوق کے ’ٹھاکے‘ سے ڈرے ہوئے پرندے کو یا دامِ ہمرنگ سے بچ کر نکلے ہوئے جانور کو دوبارہ سے گھیرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن شکاری ایسے پرندے یا جانور کو اپنے بچھائے گئے جال یا شکار کیلئے بنائی گئی پناہ گاہ کی طرف مائل کرنے یا گھیر کر ادھر لانے کے لیے مختلف (مرغِ دام) استعمال کرتے ہیں۔ تیتر یا بٹیر کے شکاری شکار کو گھیر کر لانے کیلئے ”بلارے‘‘ تیتر یا بیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ یا پھر شکار کو لبھانے کے لیے طعمہ لگاتے ہیں جسے شکاری اسے اپنی زبان میں ”لاوا‘‘ کہتے ہیں۔ یہ ایسا جامع لفظ ہے جس کا اردو ترجمہ مجھے خود نہیں آتا تو بھلا آپ کو کیسے سمجھاؤں۔ اس کیلئے ملتان کے استاد شاعر مرحوم ممتاز العیشی کے دو سرائیکی شعر لکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ یہ شعر آپ کو ”لاوا‘‘ کا مطلب یا مفہوم کسی حد تک واضح کر دے گا۔ شعر ہے:
تو حسن ہیں میں عشق ہاں تیکوں تیڈی چس میکوں میڈی چس/ تیکوں ڈھکدی ناز دی شوخیاں میڈا دم نیاز دا مِٹھا رس
ممتاز میڈا ہر سخن، شالا سنڑے میڈا سجن/ لاوا تاں میں وی لائی بٹھاں شالا اوہ پکھی پووے پھَس
میرا خیال ہے اب آپ کو لفظ ”لاوا‘‘ کی سمجھ آ گئی ہو گی۔ دراصل میرے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے، میں سیاست کے ٹھاکے سے ڈرے ہوئے پرندے کی طرح اس سے بچنے کی پوری کوشش کرتا ہوں مگر پھر ایسا ہوتا ہے کہ سیاسی منظر نامے کا کوئی نہ کوئی ”لاوا‘‘ مجھے گھیر گھار کر شکاری کی کمین گاہ کی طرف لے جاتا ہے اور میرے خود ساختہ وعدے کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیتا ہے۔
اپنی رہائی اور گرفتاری کے چوتھے یا پانچویں سیزن کے درمیانی وقفے میں یعنی ایک رہائی سے اگلی گرفتاری کے درمیان ایک آدھ گھنٹے کی آزادی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے بیان دیا کہ انہیں پی ٹی آئی میں چوہدری شجاعت حسین نے بھجوایا تھا۔ چوہدری پرویزالٰہی کے اس بیان پر جب اُن سے سوال کیا گیا کہ چوہدری شجاعت نے انہیں تو پی ٹی آئی میں بھیج دیا تو وہ خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آئے؟ اس پر چوہدری پرویزالٰہی نے جواب دیا کہ چوہدری شجاعت پی ٹی آئی میں سالک حسین کی وجہ سے نہیں آئے۔ وہ اسے وزیر بنوانا چاہتے تھے۔ ماموں کے اس جواب پر اُن کے بھانجے چوہدری سالک حسین نے بصداحترام جواب دیا کہ پوری تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ کسے وزیر بننے کا شوق تھا۔ چوہدری شجاعت حسین تین بار پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے صرف اس لیے ملے کہ وہ مونس الٰہی کو وزیر بنا دیں۔ چوہدری سالک نے کہا: نہ انہیں پہلے وزیر بننے کا شوق تھا اور نہ بعد میں۔ ماموں جان اپنے بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں۔
اس سے پہلے جب چوہدری شجاعت حسین جیل میں چوہدری پرویز الٰہی کو مل کر آئے تھے تو تب چوہدری سالک کے بھائی چوہدری شافع نے کہا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی تو پی ٹی آئی چھوڑنا چاہتے ہیں مگر وہ مونس کی وجہ سے مجبور ہیں۔ دراصل ان کا بیٹا پی ٹی آئی نہیں چھوڑنا چاہتا۔ اس روز میں نے شاہ جی سے پوچھا کہ یہ کیا چکر ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کو چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ مونس الٰہی ایسا نہیں چاہتا۔ شاہ جی بڑے زور سے ہنسے اور کہنے لگے: اگر آپ آج چوہدری پرویزالٰہی کی جگہ مونس کو اندر کر دیں اور چوہدری پرویزالٰہی کو سپین بھجوا دیں تو پھر مونس الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے پر رضامند ہو جائیں گے مگر تب چوہدری پرویزالٰہی نہیں مانیں گے۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ جو بندہ سپین میں مزے کر رہا ہو تو بھلا اسے پی ٹی آئی چھوڑنے کی کیا ضرورت یا مجبوری لاحق ہو گی؟ مسئلہ تو اسے درپیش ہے جو جیل میں ہے۔
یہ بات تو طے ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی اور شجاعت حسین کے درمیان وجہ ٔاختلاف اور باعثِ نزاع مونس الٰہی کی چوہدری خاندان کی سیاست پر براجمان ہونے کی خواہش ہے۔ چوہدری ظہور الٰہی کی وفات کے بعد چوہدری خاندان کی سیاسی قیادت ان کے فرزند چوہدری شجاعت کے پاس آ گئی۔ چوہدری پرویزالٰہی ان کے سیکنڈ اِن کمانڈ کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور بعد ازاں ایک غیر آئینی عہدے یعنی ڈپٹی پرائم منسٹر کا سٹیٹس انجوائے کرتے رہے۔ لیکن جب مسئلہ اگلی نسل کا آیا تو خاندان کی سیاسی وراثت چوہدری شجاعت کے گھر کو دینے کے بجائے چوہدری پرویزالٰہی نے اسے اپنے گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ظاہر ہے یہ چوہدری پرویز الٰہی کا اپنا فیصلہ نہیں تھا بلکہ ان سے مونس الٰہی نے کروایا اور چوہدری پرویز الٰہی نے مونس الٰہی کی خواہش پر عمل کیا اور خاندان میں سیاسی دراڑ پڑی جو بالآخر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا موجب بن گئی۔ خون کا رشتہ بہت کچھ کروا دیتا ہے۔ اسی لئے قرآن مجید میں مال کے ساتھ ساتھ اولاد کو بھی بہت بڑی آزمائش اور فتنہ کہا گیا ہے۔
پنجاب میں اسی طرح میاں شہبازشریف نے اپنے جانشین کے طور پر حمزہ کیلئے اپنے خاندان کی اگلی متوقع سیاسی قیادت کے طور پر بڑی کوشش کی۔ اسے اپنی پنجاب کی آخری وزارت ِاعلیٰ کے دور میں ڈی فیکٹو وزیراعلیٰ کا غیر اعلان کردہ درجہ بھی عطا کیا۔ ان کا خیال تھا کہ ان کایہ بیٹا ملک کی سیاسی باگ ڈور سنبھالے گا اور ان کا نسبتاً بہتر سوجھ بوجھ والا بیٹا کاروبار کی دیکھ بھال کرے گا۔ اس طرح تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی، جب جنرل غلام جیلانی نے میاں شریف سے ان کے ایک بیٹے کو وزیر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تو میاں شریف مرحوم نے اپنا نسبتاً زیادہ سوجھ بوجھ کا مالک بیٹا تو کاروبار چلانے کیلئے رکھ لیا اور کاروباری داؤ پیچ سے نابلد بیٹے کو سیاست کے حوالے کردیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے بے نیاز ہونے کا ثبوت دیا اور قابلیت نے مقدر سے مات کھائی۔
میاں شہباز شریف کی آخری سولہ ماہ کی وزارتِ عظمیٰ نے قدرت کے فیصلے کی تائید و تصدیق کر دی۔ ان سولہ ماہ نے میاں شہبازشریف کے بطور کامیاب حکمران اور بہترین منتظم ہونے کے غبارے سے اس برے طریقے سے ہوا نکالی کہ وہ ملکی تاریخ کے سب سے ناکام وزیراعظم کے طور پر اپنا نام اَمر کر گئے۔
اقتدار کی محبت بہت برُی چیز ہے۔ اس میں تو باپ بیٹے کا لحاظ نہیں کرتا کجا کر معاملہ ماموں اور بھانجے کا ہو۔ عمران خان مونس الٰہی کو وزارت دینے کے نہ صرف شدید خلاف تھے بلکہ کئی جگہ برملا کہہ چکے تھے کہ وہ مونس الٰہی کو تو کسی طور وزیر نہیں بنائیں گے۔ وہ اپنے اس مؤقف پر بڑا عرصہ ڈٹے بھی رہے اور چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ ساتھ چوہدری شجاعت کو بھی ٹالتے رہے تا وقتیکہ سیالکوٹ کا پی پی 38 کا ضمنی الیکشن آن پڑا۔ اس الیکشن میں پی ٹی آئی نے ہرحال میں جیتنا تھا اور اس حلقے میں چوہدری صاحبان کا خاصا اثرو رسوخ تھا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے اس موقع پر اپنی بارگیننگ پوزیشن کو بلیک میلنگ کی حد تک استعمال کیا اور عمران خان کے کسی وعدے پر یقین کرنے کے بجائے الیکشن میں مدد کو مونس الٰہی کی وزارت سے مشروط کر دیا۔ پی پی 38سیالکوٹ میں الیکشن اٹھائیس جولائی 2021 کو تھا اور مونس الٰہی نے مورخہ 13 جولائی کو وفاقی وزیر برائے آبی ذرائع کا حلف اٹھا لیا۔ اب وہ سپین میں ہیں اور ان کے والدِ محترم جیل میں ہیں۔
ایک بندہ بھاگا چلا جا رہا تھا۔ کسی نے روک کر بھاگنے کی وجہ دریافت کی تو وہ کہنے لگا: پچھلے چوک میں لوگ ابا جی کے ساتھ گالی گلوچ اور مار پیٹ کر رہے ہیں جبکہ میں وہاں سے عزت بچا کر بھاگ آیا ہوں۔

(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

چوہدری پرویز الہیٰ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد خواجہ اور کرنل امام کو کس نے قتل کرایا ؟ حامد میر کا تجزیہ
Next Article عرفان صدیقی کا کالم:نگران حکومتیں …کارِ لاحاصل!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عدالت کا مونس الٰہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے دوبارہ اقدامات کرنیکا حکم

دسمبر 27, 2024

سوا سال جیل میں رہا ہوں، ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے اپنا منہ بند رکھیں: پرویز الہٰی

جون 25, 2024

پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا ہوگئے

مئی 21, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.