Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکا کالم:کہا سنا، کبھی معاف نہیں ہوتا
کالم

کشور ناہیدکا کالم:کہا سنا، کبھی معاف نہیں ہوتا

ایڈیٹرجولائی 21, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے خبر یا نہ تحریریں پڑھنے کی عادت نہیں۔ مگر فاروق عادل جو ایک زمانے میں ممنون حسین صاحب کے پریس سیکریٹری تھے، انہوں نے ایک بڑی دبیر کوشش کی ہے عاصمہ شیرازی کی طرح ’’بڑے گھر کی کہانیاں‘‘کے نام سے۔ وہ بھی اسکندر مرزا کے زمانے سے آج تک کی کہ کیسے بڑے گھروں سے نکالا گیا۔ ان کو جو اخبار کے تراشوں میں سربراہ کے نام سے لکھے گئے، وہ یادداشتیں ڈائریاں بھی بنیں، کتابیں بھی بنیں مگر ہمارے معاشرے نے نہ ماضی کی غلطیوں اور نہ سیاسی خاص طور پر 75سال کے ابتدا میں ناظم الدین صاحب کو وزارتِ عظمیٰ سے اتارنے سےیہ سلسلہ، سال بہ سال چلتا رہا۔
اپنی طرف سے اسکندر مرزا نے موجود سیاست دانوں کے پیروں کے نیچے سے سیڑھی گھسیٹ کر، براجمان ہوتے ہوئے، ایوب خان سے سرسری طور پر پوچھا ’’کیا میں آنے والے کل میں ہونگا‘‘ اس لمحے ایوب خان نے بڑی بشاشت سے انکے کندھے پہ ہاتھ رکھا۔ مگر 20 دن کےبعد دروازہ کھولا تو باہر اسٹین گنوں والوں کے ساتھ بہت سے سینئر افسران کھڑے تھے مگر سلیوٹ نہیں کررہے تھے۔ بلکہ آگے بڑھ کر پیغام دے رہے تھے کہ سر ’’آپ پاکستان چھوڑ دیں کہ یہی ملک کے مفاد میں ہے‘‘۔ یہ قاعدہ مرتب کیا گیا، ایوب خان قدم بقدم آگے بڑھتا گیا کہ 65کی جنگ میں دبنگ تقریر جو الطاف گوہر نے لکھی تھی۔ وہ پڑھنے کے بعد ایسی رعونت سمائی کہ بزعم خود فیلڈ مارشل بن گیا۔
اب یہ کھیل قومی کھیل بن گیا۔ فاروق عادل نے پوری کتاب میں کوئی بات اپنی یادداشت کے تحت لکھی نہیں۔ انہوں نے اکثر جگہ تاریخیں دی ہیں، سیاست دانوں اور صحافیوں خاص کر جابجا مجیب الرحمان شامی صاحب کے مضبوط حوالے بھی دیئے ہیں۔تاریخ اپنے اوراق بدلتی ہے تو دیکھتی ہے کہ اس طرح کا کھیل یحییٰ خان نے کھیلا۔ صحافت نے اپنا رنگ دکھایا۔ جب ایوب خان کا انتقال ہوا تو اخباروں میں دو سطری خبر تھی ’’سابق صدر انتقال کرگئے‘‘۔
بھٹو صاحب نے یحییٰ خان کی رنگینوں میں بھنگ ڈال دی اور بلا کسی حجت کے، مارشل لا سربراہ بن گئے۔ ہر چند بعد میں جمہوریت کی ہوا چلی۔ سوٹ اور کرتہ شلوار عام ہوئے اور بھٹو صاحب حکومت کے زعم میں، اپنی سیاست کا بنیادی ایجنڈا بنانے والوں کی ٹانگیں توڑنے سے آگے ہی آگے اپنے مخالفین کو اپنی زبان کی کاٹ سے منحرف کرواتے رہے۔ تو ضیاالحق کو یہ کہہ کر آرمی چیف لگایا کہ بہت سیدھا اور خوشامد کرنے والا ہے۔ پتہ کھیلنے کی باری اس طرح ضیا کے ہاتھ آگئی۔سیاست کا رنگ بدلنے کو فوج نے سویلین لوگوں کو آزمانے کیلئے، نئے چہروں کو اپنی شرائط کے ساتھ یکے بعد دیگرے جب چاہا حکومت پر بٹھایا، جب چاہا نیچے اتار دیا۔
وزیراعظم کے علاوہ ایک اور عہدہ بھی اس شطرنج کی بساط پر مسلسل ڈولتی نیا کی طرح رہا۔ ان کے نام لینا شروع کروں تو چوہدری فضل الٰہی سے شروع کرکے جب آخر میں تارڑ صاحب تک پہنچتی ہوں تو ان کو بھی فوجی سربراہوں نے آکر کہا ’’یہ بات آپ کو محفوظ راستہ دیگی کہ آپ خود ہی صدارت کی کرسی چھوڑ دیں‘‘۔ کچھ دن تو اس عاقل و بالغ شخصیت نے مزاحمت کی کوشش کی۔ پھرایک دن صبح وہ اپنا سامان لیکر باہر گاڑی میں بیٹھے، تو سربراہ جس نے نکالا تھا۔ ان کی رخصتی کورنش بجا لارہا تھا۔ مگر تارڑ صاحب کو یہ مصنوعی اداکاری پسند نہ آئی اور وہ چلے گئے۔چار سال پہلے پھر مسند صدارت پر ایک شریف آدمی کو لوگوں کے دانت صاف کرنا چھڑوا کر، بٹھادیا گیا۔ بٹھانے کے عمل میں فوجی اور سول بزرجمہر شامل تھے۔ انہوں نے ایک شخص کوعامل کی طرح حکومت کرنے کے گُر سکھائے اور وعدہ کیا کہ ہمارے روبوٹ فائلیں چلاتے رہیں گے تم جب جی کرے جہاں جی کرے آئو جائو۔ وہ اپنے ادارے کا پکا نکلا۔ جتنے ارمان نکالنا چاہےنکالے۔ پاکستان کے ماحول کو ضرب پہ ضرب لگاکر، جب قابو سے باہر، اپنے آنے لانے والوں پہ کاری ضرب لگائی اور اب وزارت عظمیٰ کو ایک فوج ظفر موج ایسے روبوٹس کی پکڑادی کہ وہ اختیارات کو لاہور کے میئر کی طرح استعمال کرتے رہے۔
وہ شریف آدمی دام سیاست میں گھر کر صدارت کو من و سلویٰ سمجھ کر، کھاتے رہے۔ وہ اور بیگم فیتے کاٹتے اچانک بلھے شاہ کے مصرعے ’’بلھےنوں سمجھاون آئیاںبھینڑاںتے بھرجائیاں‘‘۔ ہر عمل کرنے کی لاحاصل کوشش کرتے رہے۔ مسند عزیز تھی، نئی حکومت کو بھی وہ آرام سے دہی کھانے دے رہے تھے اور خود بھی شاہ عنایت کی طرح صبر کرکے اپنے حواریوں کو تلاش کرتے، ’’گلیاں وچ مرزا یار پھرے‘‘، کی طرح صلح نامے کی تسبیح پڑھتے رہے اور خدا سے عاقبت کیلئے دعا مانگتےاور مجید امجد کا شعر پڑھتے ہیں۔
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
فاروق عادل! مجھے معاف کرنا، تمہاری کتاب میں نے چرالی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام آباد:اسمبلیاں وقت پر تحلیل ہوں یا قبل از وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:اغوا شدہ افسر کا مبینہ بیان اور رانا ثنا اللہ کا جوش و خروش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.