اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا ہے اصافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 243 روپے 99 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، 11.8 کلو گرام والے گھریلو سلینڈ ر کی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ