Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»ریاستِ مدینہ کی راہ پر : کرچیاں / ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

ریاستِ مدینہ کی راہ پر : کرچیاں / ایم ایم ادیب

ایڈیٹراگست 8, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
m m adeeb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ریاستِ مدینہ کے والی نبی آخرالزمان ﷺ نے فرمایا ’’ اعمال کا دارومدار نیّتوں پر ہے ‘‘ نیّت اس وقت طشت از بام ہوجاتی ہے ،جب عمل کا نتیجہ سامنے آتا ہے ۔ تحریکِ انصاف کامل یقین کے ساتھ حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے، حکومت بنانی بھی چاہئے کہ عوام نے مکمل شرح صدر کے ساتھ تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔کیوں نہ دیتے کہ ایک صدی ہونے کو آئی ،پے در پے حکمران بدلے ،قائد اعظمؒ کے بعد ایک بے چینی اور اضطراب کا دورِ بے اماں شروع ہوا ،مسلم لیگ ایسی حاملہ عورت کا روپ دھار گئی جس کا لیگیں جننے کے علاوہ کوئی کام ہی نہ رہا ،سیاست مکروہ کھیل بن گیا،سیاستدان بے ضمیر کھلاڑی ،جو ہر قدم پر بِک جانے والا مال ٹھہرے ،نظریاتی سیاست کا نظر آنا محال ہوگیا ،بس سیاسی منڈیاں ہی سجی رہیں چاروں وانگ ،یوں کہ عوام کی نگاہیں ہر بار فوج کی طرف اٹھتیں ،پھر کوئی نا کوئی جرنیل نجات دہندہ بن کر اقتدار پر شب خون مارتا اور سال ہاسال اقتدارکے مزے لیتا ہوا اپنے انجامِ بد کو پہنچتا ۔ اس اندوہناک سلسلے کے بیچ ذوالفقار علی بھٹو نے نظرئیے کی بنیاد پر سیاست کرنے کی پُر خلوص کوشش کی ،اُسی کے حسین دورِ حکومت میں جمہوریت کو پنپنے کا موقع ملا اور صوبہ سرحد میں مینڈیٹ کا لحاظ رکھتے ہوئے مولانا مفتی محمودؒ کو وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی من مانی کے مطابق حکومت بنانے دی گئی ،وہ چاہتے تو سرحد کو ریاستِ مدینہ کی مثل بنا دیتے،وہ خلیفہ ثانی حضرت عمرؓ کی طرح راتوں کو جاگ کر دارالحکومت کی گلیوں کا گشت فرماتے،بیت المال جیسا ادارہ بنا کر خدمت کی عظیم تاریخ رقم کرتے،دینی مدارس کے نصاب کو اس قابل بناتے کہ جدید نسل کے لئے کشش رکھتا ،دینی درس گاہوں میں جدید علوم کی جگہ بناتے،گویا کہ صوبہ سرحد کو ایک مثالی صوبہ بنا جاتے ، مگر۔۔! 1977ء کے انتخابات پر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ،جس کے نتیجے میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی گئی جو ’’تحریکِ نظامِ مصطفی‘‘ کا رُخ اختیار کرگئی،عوام کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،وزیر اعظم بھٹو نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ پر خلوص مذاکرات کئے جن کے نتیجے میں بھٹو حکومت اور پاکستان قومی اتحاد میں ایک فارمولا طے پا گیا ،مگر آمر ضیاء الحق اسی رات شب خون کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوگیا،بعد ازاں یہ راز افشا ہوا کہ قومی اتحاد ہی کے ایما پر فوجی آمر نے بھٹو حکومت کا تختہ الٹا اور سب سے زیادہ وزارتیں اور نوکریاں جماعت اسلامی کے حصے میں آئیں۔ پھر اس کے بعد اقتدار کی کرسی میوزیکل چیئربن گئی،جس کے گر دسیاستدانوں اور جرنیلوں کی خوب دوڑ لگی ،اس کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ نواز شر یف خاندان کو ہوا ،جس نے بھٹو دور میں اپنی قومیائی گئی صنعتوں کا معاوضہ کئی ہزار گنا حاصل کیا ،اور اس غریب خاندان کا پیٹ 2018 ء تک نہیں بھرا ،پیٹ اگر بھرا بھی تو آنکھیں بھوکی رہیں،اسی دوران متحدہ مجلس عامل کو ایک بار پھر صوبہ سرحد پر حکومت کرنے کا موقع ملا ،اب کی بار بھی اکرم درانی دولت سمیٹنے کے سوا کچھ اور نہ کر سکے ،ساری شکم پرور قوتوں نے اپنے خاندانوں سمیت شہرت و ثروت کے گل چھرے اڑائے ،مگر خطے کے عوام اور دینی مدارس کی فلاح وبہبود کے زمرے میں کچھ نہ کیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائی تو خطے کے عوام کا مزاج ہی بدل کے رکھ دیا ،پولیس، تھانہ کچہری اور پٹوار کے نظام کو تو بدلا ہی ،دینی مدارس کی حالت کو بھی یکسر بدل دیا ،زکوٰۃ و صدقات اور خیرات پر چلنے والے مدارس کے لئے پی ٹی آئی حکومت نے باقاعدہ میمورینڈم پاس کیا،جس کے مطابق حقانیہ تعلیم القرآن سکول کو حقانیہ ڈگری کالج کا درجہ دیا جانا‘حقانیہ انسٹی ٹیوٹ فارلینگویجز میں فارسی ،عربی،اگلش،فرنچ اور چائینیز زبانوں کا اجراء‘ حقانی ٹیچر ٹریننگ انسٹٰی ٹیوٹ کا اجرا‘ ریسرچ سنٹر کا اجراء وغیرہ۔واماندہ و درماندہ اس طبقے کی حالتِ زار بدلنے کی سزا کے طور پر بعض طبقات نے عمران خان کو طالبان خان کا نام دیا ،بہر کیف خیبر پختون خوا کے عوام نے الیکشن2018ء میں تاریخی مینڈیٹ سے ہمکنار کیا ،تاکہ تمام امور میں بہتری کے فیصلے کرنے میں حکومت خود مختار ہو۔اب جبکہ تحریکِ انصاف ایوانِ اقتدار کی دہلیز پر کھڑی ہے ،اس کے قائد اور مجوزہ وزیر اعظم نے مختصر کابینہ کا عندیہ دیکر قوم کے دل میں کچھ اور جا پا لی ہے،جس مقام پر اللہ اس کو اپنے بندوں کے رائے حق دہی سے پہنچانے والا ہے وہ مقام و مرتبہ اس امر کا متقاضی ہے کہ وہ اپنے اقتدار کی عمارت اپنی زبان سے نکلے سچ کی بنیادوں پر کھڑی کرے ،اسی میں قوم کی اور تحریکِ انصاف کی بہتری ہوگی،یہاں ایک اور بات جس کا اہتمام ہو جائے تو اقتدار کے کوچوں میں برپا شور تھم جائے گا کہ ضمنی الیکشن میں مولانا کے مقابلے میں اپنا امید وار کھڑا نہ کرے موصوف کشمیر کمیٹی کی چیئرمینی کے مزے اڑانے میں لگے رہیں اور وزیر اعظم عمران خان پورے انہماک کے ساتھ اپنے منشور کے مطابق عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کر دکھائیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان مرا رومان : یادیں (24 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article عمران خان اور ہمارے بچوں کے خواب : ڈرتے ڈرتے ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.