Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»پی ڈی ایم کا جلسہ : بلاول اور مولانا کے کارکنوں پر کیا بیتی ۔۔ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

پی ڈی ایم کا جلسہ : بلاول اور مولانا کے کارکنوں پر کیا بیتی ۔۔ایم ایم ادیب

ایڈیٹردسمبر 15, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PDM minar e pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر ابھی بھی بلاول زرداری یہ باور نہیں کرپائے کہ پی ڈی ایم کے ذریعے وہ اپنے نانا اور شہید ماں کی سیاسی اور نظریاتی ساکھ کو اور ان کے لہو سے سینچی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے بچے کھچے مستقبل کو دا ؤ پر لگا رہے ہیں اور ان سینکڑوں کارکنوں کی قربانی کو غیر نظریاتی قوتوں ،اقتدار کی حرص و ہوس میں ڈوبے ہوئے لوگوں کی بھینٹ چڑھا رہے رہے ہیں ،تو ان کی سیاسی اور نظریاتی سوچ مطلق زنگ آلود ہو چکی ہے اور وہ بھی فقط اور فقط اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں جو شہید بے نظیر بھٹوکا راستہ ضرور تھا ،منزل نہیں۔
پی ڈی ایم لاہور کے جلسے کے موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا وہ کسی سے مخفی نہیں تھا۔مولانا کے کارکنوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ بھی ان کی آہ و زاریوں سے عیاں تھا کہ وہ بریانی کی ایک ایک پلیٹ کو ترس رہے تھے ۔کوئی ان کی خبر لینے والا نہیں تھا۔جہاں تک مولانا کاتعلق ہے ،ان کے پاس سرے سے کوئی نظریاتی ایجنڈا ہے ہی نہیں وہ سیاسی منافرت اور ذاتی مصلحت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ویسے بھی مسلم لیگ اور جمیعت علماءاسلام کے درمیان تو قیام پاکستان کے مسئلہ پر بھی بعدالمشرقین رہا ہے ،رہے انس نورانی ،تو وہ سیاسی یتیم ٹھہرے ،انہیں معلوم ہی نہیں کہ مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کس قبیلے کے سیاستدان تھے ،اصول پسند اور دو ٹوک رائے رکھنے والے ،استقامت کاپہاڑجنہوں نے مصلحت کیشی کی سیاست کبھی کی ہی نہ تھی اور پاکستان کے ساتھ ان کی محبت بھی مثالی تھی۔ان کی جماعت نے عبدالستار نیازی ؒ جیسے رہنما پیدا کئے جو پھانسی کے پھندے کو چوم لینے سے بھی گریز پا نہ ہوئے۔
پی ٹی آئی حکومت خوش قسمت ہے کہ پی ڈی ٰایم کی سیاسی تحریک کو کورونا جیسی مہلک وبا کے کڑے حالات کا سامنا ہے ،اس پر بلا کی سردی اور برفانی ہوائیں ،جو لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے راستے کی دیوار یں بنی ہوئی ہیں ،وگرنہ فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن جیسے ناشائستہ اور سیاسی نابلوغیت کے بیانات دینے والوں کی دال کیا کیا گلنا تھی ،جو بے پر کی اڑانے سے تھک نہیں رہے ۔شبلی فراز صاحب کو سنجیدہ ترجمان کہا جاسکتا تھا مگر وہ بھی مجبوری کی زبان بولنے کے پابندہیں ۔جہاں تک الیکٹرانک میڈیا کا تعلق ہے وہ اپنا اعتبار ویسے ہی کھو چکا ہے ۔پرنٹ میڈیا کے چند لوگ ہیں جو دروغِ مصلحت آمیز کے عروج کے دنوں میں ایک مجرد سچائی کے طور پر چیخ و پکار پر مصر ہیں ،مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز پرکون کان دھرتا ہے۔
جہاں تک سیاسی کارکنوں کا تعلق ہے یہ کسی منشور اور نظریئے کی آبیاری کا سودا سر میں سجائے ،سیاسی جماعتوں کے پرچم اٹھائے اپنے لئے مارے مارے نہیں پھرتے بلکہ مجبوریءحالات اور اپنے بچوں کی دووقت کی روٹی کی خاطر زندگی کی اعلیٰ ترین سہولیات کے ساتھ جینے والوں کی آئیندہ نسلوں کے مستقبل کے تحفظ کے لئے اپنے اپنے لہو کے نذرانے پیش کرنے کے لئے دن رات ایک کرتے ہیں ۔ان راندہ درگاہ لوگوں کی اپنی آئیندہ نسلوں کا مقدر بھی جہالت اور بیماریاں ہیں جو اِن کے اجسام سے زندگی تک نچوڑ لیتی ہیں ۔
یہ وہ حقائق ہیں جن پر سنجیدہ طبقہ شدید تحفظات رکھتا ہے ،سوچنے اور غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا ایک موثر آپشن رکھتے ہوئے اپوزیشن کو موسم اور کورونا کی ہولناکیوں کے ان حالات میں لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی کیا ضرورت ہے ،خاص طور پر دور دراز کے شہروں اور دیہی علاقوں کے دہاڑیدار لوگ جنہیں گھروں سے لاکر موسم کے موسم کے رحم وکرم ہی پر نہیں چھوڑدیا جاتا بلکہ حالات کے جبر کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔سیاسی جماعتوں کے چھوٹے بڑے رہنما ایئر ہیٹڈ گاڑیوں میں آتے ہیں ،ہوابند گرم کمروں میں اطلس و کمخاب کے بستروں میں سکون کی نیند کے مزے اڑاتے ہیں ،مگر جن کے کندھوں پر بندوقیں رکھتے ہیں ،اور جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے سوٹے پکڑاتے ہیں ،ان کے پاس سامانِ سفر وحضر کے لئے ٹھٹھرتی ہوئی سانسوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
بے حس و بے درد سیاستدانوں کو افتادگان خاک کے ساتھ ہمدردی ہو ہی کیا سکتی ہے ،جو ایک طرف مہنگائی وبےروزگاری اور افراط وتفریط کی چکی میں پستے ہیں تو دوسری طرف سیاستکاروں کی ہوس اقتدار کی آگ کا ایندھن بنتے ہیں ۔یہ سرمایہ دار،صنعتکار ،وڈیرے اور صاحبان ِ منبرومحراب ،زمامِ اقتدار کا خود کو مطلق حقدار گردانتے ہیں ۔ان سیاسی پنڈتوں نے مخلوقِ خدا کو اپنا پجاری بنارکھا ہے اور اپنے اپنے آشرم آباد رکھنے کے لئے اِن کی جانوں کے چڑھاوے لیتے ہیں ۔یہ اپنی اولادوں کو حاکمیت کا ورثہ ودیعت کرنے کے لئے بیرون ملک تعلیم دلواتے ہیں اور مفلس و نادار لوگوں کے لئے اپنے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم رائج کیا ہوا ہے ۔
بہتر سالوں سے سیاسی جماعتیں اس نظام کے خاتمے کے وعدے پر عوام کو ٹرخائے ہوئے ہیں ۔سابقہ حکومتیں ہوں یاموجودہ حکومت ،سب نے ایک ہی ڈھونگ رچایا ہوا ہے کہ ملک کو خوشحالی ،خواندگی اور عدل و انصاف کا گہوارہ بنادیں گے،مگر عملی طور پر اس کے لئے کوئی ابتدائی کوشش بھی نہیں کی گئی۔سراب کا ایک سفر ہے جو یہ قوم ننگے پاﺅں طے کررہی ہے ،مگر سفر ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا۔
منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے؟
کہ ، حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ ، آہستہ
(منیر نیازی)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔اپوزیشن کو شیخ رشید کی پیشکش ، چند سوالات
Next Article معاشرتی گھٹن کے نتائج ۔۔ فیضان عارف
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.