Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انوارحسین حقی اور احمد حسن ڈیہڑ کا لفافہ ۔۔ منصور آفاق
کالم

انوارحسین حقی اور احمد حسن ڈیہڑ کا لفافہ ۔۔ منصور آفاق

ایڈیٹرمارچ 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
anwaar hussain haqqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نعیم الحق کے بعد عمران خان کا ایک اور دوست فوت ہو گیا ہے۔ ایک بڑا آدمی مر گیا ہے۔ میرے ساتھ جاگنے والے نے اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔ اب کبھی بےوقت میرے موبائل کی گھنٹی نہیں بجے گی۔ اب میں صبح صبح کس کی گفتگو سے دانش کے موتی چُنا کروں گا۔
وہ رات کے دکھ بانٹنے والا، وہ میری صبح کا ستارہ، کسی سچ کے تعاقب میں کہیں دور چلا گیا ہے۔ وہاں، جہاں سے کوئی صدا پلٹ کر نہیں آتی۔ عمران خان نے ٹویٹ کیا۔ ’’میانوالی سے تعلق رکھنے والے صحافی انوار حسین حقی کی رحلت پر دل رنجیدہ ہے۔ وہ اس وقت میرے ساتھ کھڑے ہوئے جب اکثر لوگ تحریک انصاف کو تضحیک کا نشانہ بنایا کرتے۔ نشیب و فراز کے اس سفر میں وہ ہمیشہ میرے اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں‘‘۔
پی ٹی آئی کے لیڈروں نے ٹکٹوں کے کروڑوں بٹورے۔ کسی کے لیے حقی کی سفارش مانی گئی تو وہ چائے کی پیالی کے روادار بھی نہ ہوئے۔ محنتی، مخلص اور سادگی کا پیکر۔ کروٹ کروٹ اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔
ملتان سے احمد حسن ڈیہڑ جب پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے مایوس ہوا تو میری وساطت سے انوار تک پہنچا۔ انوار کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں۔ ڈیہڑ صاحب شکریہ ادا کرنے میانوالی گئے تو ان کے لئے کپڑوں کے جوڑے کا تحفہ بھی لے گئے۔ جو حقی صاحب نے قبول کر لیا مگر ان کے جانے بعد جب لفافہ کھولا گیا تو اس میں کپڑوں کے ساتھ اچھی خاصی رقم بھی برآمد ہوئی۔ اگلے دن حقی صاحب نے مجھے بلا کر وہ رقم میرے حوالے کردی کہ کپڑوں کا تحفہ تو جائز ہے مگر یہ رقم میرے لئے حرام ہے۔ سو رقم واپس کردی گئی۔
انوار حسین حقی کون تھا؟ یہ عمران خان جانتے ہیں یا میں جانتا ہوں۔ وہ ایک بڑا انسان تھا۔ اس کی دوستی سے میرے آس پاس پھول مہکتے تھے۔ اسکے سینے میں ایک ہمدرد دل تھا۔ وہ انسانیت کے زخم زخم بدن کو دیکھ کر چیخ اٹھتا تھا۔ طبیعت کی سادگی اور فقیرانہ مزاج نے شہرت کی ہوس کو اس کے قرب وجوار میں کبھی آباد نہیں ہونے دیا تھا۔
میں عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی، احمد خان بھچر، سبطین خان، امجد علی خان، میجر خرم، تنویر حسین ملک، نذیر یاد، سلیم شہزاد اور حسن رضا اُس کے ساتھ دیر تک محکمہ جنگلات کے اُس کوارٹر میں بیٹھ کر ’’نئے پاکستان‘‘ کی گفتگو کرتے رہتے تھے۔ جس کی کٹیا کے ماتھے پر لکھا تھا ’سب مایا ہے‘۔ جس کا دروازہ توصیف و تنقیص کی چاپ سن کر کبھی نہیں کھلا تھا۔
جس کی دیواروں پر جھوٹی شان و شوکت کی کوئی پینٹنگ موجود نہیں تھی۔ یہ دو کمروں کا چھوٹا سا کوارٹر ہے۔ جس میں وہ ایک بیٹی اور ایک بیٹے سمیت چار لوگوں کے ساتھ رہ رہا تھا۔ خود وزیراعظم خان کئی بار اس کوارٹر میں تشریف لے جا چکے ہیں۔ اُس کا اپنا کوئی ذاتی مکان نہیں۔ اس کی کوئی جائیداد نہیں۔ وہ ایک کلرک تھا۔ اس کوارٹر کے فرش سے صرف محبت کی خوشبو آتی تھی۔
یہی خوشبو مجھے زندگی کا مرثیہ نہیں لکھنے دیتی تھی۔ میں جب بھی انوار سے کہتا تھا کہ موت ایک آفاقی حقیقت ہے تو ادھر سے جواب آتا تھا میرا تو زندگی پر ایمان ہے۔ نیکیوں کے موسم میں گلابوں کی طرح مہکتی ہوئی زندگی پر۔ پچاس سال کوئی عمر تو نہیں ہوتی۔ انوار کو جانے کی اتنی بھی کیا جلدی تھی۔ دس بیس سال اور زندہ رہ جاتا تو قضا کا کیا جاتا۔
اس سے قضا کو کیا دشمنی تھی وہ تو خواب لکھنے والا شخص تھا۔ مجھے تو اس پار سے آتی ہوئی کشتیوں سے آنسوؤں بھرے گیت سنائی دیتے ہیں۔ سنا ہے ان آنسوؤں کے موتیوں میں کوئی جنت چھپی ہوئی ہے مگر اس جنت تک پہنچنے کے لئے آنکھ کے نمکین پانیوں کا سمندر عبور کرنا ضروری ہے۔ انوار بھائی زیادہ دیر تم جنت میں تنہائی نہیں محسوس کرو گے کیونکہ ہر شخص نے اپنی باری پر اس سمندر کو عبور کرنا ہے۔
آخر میں براہ راست عمران خان سے مخاطب ہوں۔ خان صاحب! انوار کے بچوں کی کفالت کرنا ہم سب کا حق ہے مگر آپ کا فرض کہ آپ اس وقت اس ملک کے سربراہ ہیں۔ پلیز احساس کے کفالت پروگرام کو خصوصی ہدایات کیجئے اور ان کے لئے ذاتی گھر کا بندوبست بھی کیجئے۔ آپ کا یہ عمل آپ کو دنیا و آخرت میں سرخرو کرے گا۔ محترمہ فردوس عاشق اعوان سے بھی التماس ہے کہ ایک صحافی کی حیثیت سے وزارتِ اطلاعات و نشریات اس کی فیملی کی جتنی مدد کر سکتی ہے اسے فوری طور پر کرنی چاہئے۔
موت بولائی ہوئی اونٹنی کی طرح زندگی کے تعاقب میں ہے۔ کوئی ہے جو اسے روک سکے۔ کوئی ہے جو اسے ٹوک سکے۔ میرے قریب پڑی ہوئی انوار حسین حقی کی تحریروں سے آواز آئی: ہمارے اندر موتیوں کی طرح چنے ہوئے لفظ۔ موت کے مدِمقابل کھڑے ہیں، ان سے موت ٹکرا ٹکرا کر شرمندہ ہوتی رہتی ہے۔
فنا ایک عریاں حقیقت سہی مگر یہ علم و قلم کی روشنی۔ یہ زندگی پہ سایہ فگن روشنی۔ اس کی قسمت میں فتح و نصرت کا لمحہ ہی تحریر ہے کیونکہ یہی آسمانوں سے آتی روشنی ذوالجلال اور بقا ساز ہے مگر ہمیشہ کیلئے کسی کے بچھڑ جانے کا دکھ بہت سفاک ہے، کلیجہ چیر دیتا ہے۔ وہ کل تک جس کی آواز، جس کے انداز، رنگ اور خوشبو کا جادو لئے تھے آج صرف اس کی یاد کی کپکپاتی ہوئی لو کھڑکی سے اندر آ رہی ہے۔
اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ وقت کی بےرحم ہوا کا چلن بہت تیز ہے۔ محو ہوتی ہوئی انسانی یادداشت سے کوئی نہیں ٹکرا سکتا مگر مجھے ٹکرانا ہے۔

( بشکریہ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احمد حسن ڈیہڑ انوارحسین حقی میانوالی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتم سارا دن آخر کرتی ہی کیا ہو؟ ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا مسلم لیگ (ن) کے خاکستر سے احتجاج کا الاؤ روشن ہوگا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

اپریل 21, 2025

میانوالی میں تھانے پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

دسمبر 1, 2024

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

فروری 1, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.