Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»نیب:روشنی یا اندھیرا؟۔۔منصور آفاق
کالم

نیب:روشنی یا اندھیرا؟۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرمئی 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتنی بدقسمتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں عظمت کے ساتھ زندہ رہنے والوں میں سے اکثریت کرپٹ لوگوں کی ہے جنہیں انجام تک پہنچانے کیلئے نیب کا ادارہ وجود میں لایا گیا تھا۔ یہ بھی طے ہے کہ بہترین چیزوں میں بدعنوانی بدترین چیزوں کو جنم دیتی ہے۔ جیسے نیب جیسے اچھے ادارے کا غلط استعمال انتہائی بدترین تنائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ اس وقت نون لیگ نے بھی نیب کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری برادران یعنی قاف لیگ بھی نیب کے خلاف اعلانِ جنگ کر چکی ہے مگر انہوں نے الزام اسٹیبلشمنٹ پر نہیں حکومت پر لگایا ہے۔ انہوں نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ قرار دیا ہے یعنی ایک طرح سے کہا ہے کہ عمران خان نیب کی وساطت سے سیاسی معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کامل علی آغا تو یہاں تک چلے گئے ہیں ’’سمجھ نہیں آتا کہ نیب ہماری جان کیوں نہیں چھوڑتا۔ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ خود اس کے پیچھے نہیں‘‘۔ قاف لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی کہا ہے کہ 20اور 34سال پرانے کیسز کھول کر نیب والے اپنا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ سوچ کر حیران ہو رہا ہوں کہ کچھ لوگ کیسے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ جرم پرانا ہو جائے تو جرم نہیں رہتا۔ وہ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات تو اُن کے مقدمات سے بھی کہیں پرانے تھے۔بیشک نیب پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے جس نے بڑے بڑے لوگوں کو گرفتار کیا۔ کسی اور محکمے میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ بڑے لوگوں کے سامنے کھڑا ہو سکے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نیب والےجنہیں گرفتار کرتے ہیں، ایک دن اُن کی ضمانتیں ہو جاتی ہیں، نیب والے ان کے خلاف واضح ثبوت فراہم نہیں کر پاتے، یہ سچ نہیں۔ نیب والےجتنے ثبوت فراہم کرتے ہیں اتنے ثبوت اگر کسی غریب کے خلاف مہیا کر دیے جائیں تو ان کی ضمانت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا، بڑے اور امیر لوگوں کی اپنی دنیا ہے اور اپنے وسائل ہیں۔ قانون کیلئے انہیں اپنی گرفت میں زیادہ دیر رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ نیب کے ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس وقت تک جتنے لوگ ضمانتوں پر ہیں ان میں سے نوے فیصد کے کیس اتنے مضبوط ہیں کہ ضمانت کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔ بہرحال چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ’’کرپشن کے مقدمات میں کوئی نرمی نہیں ہو سکتی‘‘۔
ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ نیب کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے۔ بلاشبہ نیب سینکڑوں ارب روپے جمع کرکے حکومت کو دے چکا ہے۔ وہ ستر فیصد مقدمات میں کامیاب رہا ہے اور تیس فیصد کیسز میں ناکام۔ تسلیم کہ تیس فیصد بہت ہوتے ہیں مگر اس کے مقابلے میں ایف آئی اے کے کامیاب کیسز دس فیصد سے بھی کم ہیں، اینٹی کرپشن اور پولیس کی صورتحال اس سے بھی خراب ہے مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت حکومت کے کچھ افراد اور اپوزیشن مل کر نیب کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ موجودہ حکومت نے جو پہلے نیب آرڈیننس جاری کیا تھا اس سے کچھ مخصوص بیورو کریٹس کو فائدہ ہوا تھا، یا دیا گیا تھا۔ اب جو غیر تصدیق شدہ نیا ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اس میں کسی کو 90دن حراست میں رکھنے کا اختیار ختم کیا جائے گا۔ جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرے گی عدالت سے وارنٹ جاری نہیں ہوں گے۔ رضاکارانہ طور پر بھی رقم واپس کرنے والا 5سال کیلئے نااہل ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں کوئی پاگل ہی پلی بارگین کرے گا۔ 5سال سے پرانے کھاتے نہیں کھولے جا سکیں گے یعنی پانچ سال کے بعد جرم‘ جرم نہیں رہے گا۔ اس طرح کے بیوقوفانہ آرڈنیس کے جاری ہونے کا ہر طرف چرچا ہے۔ شیخ رشید نے اس آرڈیننس کے مسودے کو جعلی قرار دیا ہے۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بھی بہت قریب ہیں۔ پتا نہیں یہ وضاحت انہوں نے حکومت کی طرف سے کی ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے۔ ابھی تک حکومت کی طرف سے واضح طور پر اس سلسلے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ میرا خیال ہے عمران خان کو اس معاملے میں خود داخل اندازی کرنا چاہئے کیونکہ عمران خان کی تمام تر سیاست کرپشن کے خلاف ہے۔
نیب کے حوالے ایک بحث یہ بھی ہے کہ کیا نیب میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ان مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کر پائے یا وہاں capacity buildingکا مسئلہ ہے۔ نیب کو اپنی صلاحیت کی تعمیر و ترقی پر زیادہ اخراجات کرنا چاہئیں۔ اپنے لوگوں کو جدید سے جدید تر اندازِ تفتیش کیلئے غیر ممالک سے ٹریننگ دلائیں مگر اس وقت تک ستر فیصد کیسز میں کامیابیاں حاصل کرنے والے ادارے کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ اس میں capacityنہیں، بالکل غلط ہے۔ میرے خیال میں اینٹی کرپشن کا محکمہ ختم کرکے اسے نیب میں ضم کر دیا جائے تاکہ نیب کے وسائل بڑھ جائیں ۔ ایف آئی اے کو بھی نئے سرے سے کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ کیسز میں اُس کا مایوس کن رزلٹ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ یہ ادارہ بھی اس ملک پر ایک بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔ بہرحال ہم جانتے ہیں کہ اشرافیہ کے بڑے بڑے لوگ، بڑے بڑے کاروباری افراد، بدعنوانی کا سرچشمہ ہیں، نیب کے سوا کوئی ان کے تعاقب میں نہیں۔ صرف انہیں پکڑا جاتا ہے جنہیں پکڑے کی نہیں، پیٹ بھر کے روٹی دینے کی ضرورت ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصحافت کیخلاف مقدمہ۔۔مظہر عباس
Next Article میرا لہو اور دستانے۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 9, 2026

تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا

فروری 9, 2026

ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ

فروری 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسیں لہور سجائیے : وجاہت مسعود کا کالم فروری 9, 2026
  • تہران : انسانی حقوق کی نوبل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا فروری 9, 2026
  • ناصر ملک ایک ہمہ جہت شاعر و ادیب : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا بلاگ فروری 8, 2026
  • گزران: ایک حسّاس روح کی سرگزشت : محمد عمران کا کتاب کالم فروری 8, 2026
  • ندیم الرحمان : خدا کا دوست خدا کے حوالے :رضی الدین رضی کا اختصاریہ فروری 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.