Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی
  • توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم
  • بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا
  • محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ
  • ٹال مٹول ختم ، ملتانی اب ٹال زون کو نہیں ٹال سکیں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • سعید مہدی کی گواہی : جب بھٹو نے ضیاء کے نام معافی نامہ لکھنے سے انکار کیا : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کورونا زدہ معیشت۔۔منصور آفاق
کالم

کورونا زدہ معیشت۔۔منصور آفاق

رضی الدین رضیجون 14, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بجٹ پر شور وغوغا جاری ہے۔اپوزیشن طرح طرح کے اعتراضات اٹھارہی ہے۔طرح طرح کی لن ترانیاں سنائی دے رہی ہیں۔کوئی مسترد کر رہاہے تو کوئی ملک دشمن قرار دے رہا ہے۔
کسی کا موقف ہے کہ اس’’کورونا زدہ معیشت‘‘میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔بجٹ پرموسمیاتی تبدیلی کی وزیرزرتاج گل کا بیان مجھے سب سے اچھا لگا ہے۔فرماتی ہیں ’’6ارب روپے موسمیاتی تبدیلی کے لیے مختص کرنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی شاندار عکاسی ہے۔‘‘
سچ تو یہ ہے کہ چھ ارب موسمیاتی تبدیلی کے لئے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہےمگر یہ تھوڑا ہےکہ دنیا میں ہونے والی موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے کاکام جاری ہے۔ویسے بھی موسم کے ساتھ گل کا گہرا تعلق ہے۔فیضؔ نے کہا
رنگ پیرہن کا،خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسمِ گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام
بجٹ ہندسوں کاایک گورکھ دھندا ہوتا ہے۔مجھ جیسے کمزور ریاضی رکھنے والےاِس کی گتھیاں کہاں سلجھا سکتے ہیں۔مجھے تو بس اتنا معلوم ہے کہ پہلے میری کار کا ٹینک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار روپے کے پٹرول میں بھرتا تھا۔
اب چار ہزارمیں بھرتا ہے۔جب عمران خان نے اقتدار سنبھالا تھا ملک مہنگائی کی لپیٹ میں تھا جو مسلسل بڑھتی رہی مگر رفتہ رفتہ حکومت نےاُس پر کنٹرول کرلیا ہے۔اب پہلے جیسی مہنگائی نہیں رہی اور حکومت کا خیال ہےکہ اگلے چند ماہ میں اس کا گراف اور بھی نیچے آجائے گا
شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گے
یہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے
اس بجٹ میں حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔بہت سے لوگ اس بات کو سراہ رہے ہیں مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیںجو کہتے ہیں کہ حکومت کو امیروں کے استعمال کرنے والی اشیا پر ٹیکس لگانا چاہئے تھا۔دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں امیر وں پر سب سے کم ٹیکس ہے اور وہ بھی پورا نہیں دیتے۔
اس کے مقابلے میں جو اشیا غریب لوگ استعمال کرتے ہیں اُس پر بہت زیادہ ٹیکس لگا ہوا ہے جو انہیں مجبوراً ادا کرنا پڑتا ہے۔میرؔ نے کہا تھا
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
لوگ کہہ رہے ہیں غریبوں کے ساتھ بجلی کی مد میں خاصا خرابہ کیا گیا ہے۔ 201 ارب روپے کی وہ سبسڈی جو 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی ٹیوب ویل استعمال کرنے والے صارفین کو دی جارہی تھی۔ وہ 124ارب روپے کر دی گئی۔یہ کوئی اتنی بڑی رقم تو نہیں تھی جو کسی اور ادارے کے بجٹ سے نہیں نکالی جا سکتی تھی۔
جس کےلئے غریب اور دہقان کو ٹارگٹ کرنا ضروری ہو گیا تھا۔(مرے کو ماریں شاہ مدار )بہر حال یہ غلط کیا گیا ہے اس پر حکومت کو نظرثانی کرنا چاہئے۔اس وقت زمین دار کی حالت بہت خراب ہے۔ دہقان کو دیکھ کر اقبالؔ یاد آجاتا ہے جس نے کہا تھا
دہقاں ہے کسی قبر کا اُگلا ہوا مُردہ
بوسیدہ کفن جس کا ابھی زیرِ زمیں ہے
بجٹ میں جس بات کو تقریباً سب لوگوں نے سراہا ہے کہ کورونا کے تدارک کےلئے بارہ سو ارب مختص کئے گئے ہیں۔جس میں غریب خاندانوں کی مدد کےلئے بھی ایک سو پچاس ارب رکھے گئے ہیں۔
کورونا کی روک تھام کےلئے اگر اس رقم کا درست اور فوری استعمال کیا گیا تو ان شاءاللہ ہم ضروراس وبا سے نجات حاصل کرلیں گے اور رحمان فارس کے اس شعر سےلطف اندوز ہوتے پھریں گے
‏سب کچھ جو چمکدار ہو، سونا نہیں ہوتا
‏ہر چھینک کا مطلب تو، کورونا نہیں ہوتا
دنیا امید پر قائم ہے۔وہ وقت دور نہیں جب دنیا پھر سےروشنی اور خوشبو کے گیت گائے گی اورایک دوست دوسرے سے کہہ رہا ہوگا
لگ میرے گلے دوست، ذرامیز پرے کر
کم بخت کورونا کا یہ پرہیز پرے کر
بجٹ میں ایک اچھی خبر یہ تھی کہ حکومت نےموبائل فون بنانے کی اجازت دے دی ہے اور پاکستانی موبائل فون پر ٹیکس بھی بہت کم لگایا گیا ہے۔یہاں میرے لیے یہ بات عجیب تھی کہ پاکستان میں موبائل فون بنانے کی پہلے اجازت نہیں تھی۔ یہ کتنی عجیب بات ہے۔یقیناً کئی اور چیزیں بھی ہوں گی جن کے بنانے پر پابندی ہو گی۔
مجھے پاکستانی حکومت کی یہ منطق سمجھ میں نہیں آرہی کوئی شخص کوئی چیز بنانا چاہتا ہے اس کیلئے سرکاری اجازت نامہ کی ضرورت کیوں ؟میرے خیال میں حکومت کو فوری طور اس بات پر توجہ دینا چاہئے تاکہ ہمارا واسطہ میڈ اِن پاکستان چیزوں سے بھی پڑے۔
ایک بات جو مجھے سب سے زیادہ عجیب لگی ہے کہ انجمن تاجران نے اس بجٹ کو مسترد کردیا ہے کہ اس میں تاجروں کیلئے کوئی ریلیف موجود نہیں۔ تاجر اس ملک کا کھاتاپیتا طبقہ ہے۔
انہیں اپنا بڑا خیال ہے۔امیر سے امیر تر کی خواہش بھی کیسی عجیب و غریب ہے۔ بیچارے غریب کا کوئی نہیں سوچتا۔ غریب بیچارہ تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بجٹ کو مسترد کرتا ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبے چارہ نیا پاکستان۔۔خالد مسعودخان
Next Article کورونا بجٹ: واہمے اور پِٹے پٹائے نسخے۔۔امتیاز عالم
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

جنوری 17, 2026

پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ

جنوری 17, 2026

خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر

جنوری 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ جنوری 17, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : فرید اللہ چودھری ، ذمہ دار صحافت اور فکری عمل کا استعارہ جنوری 17, 2026
  • خاران میں مسلح افراد نے تین بینک لوٹ لیے : تھانے پر حملہ ۔۔ 12 شدت پسند مقابلے میں مارے گئے : آئی ایس پی آر جنوری 17, 2026
  • ملالہ ہمارا فخر ہے : وجاہت مسعود کا کالم جنوری 17, 2026
  • معروف شاعر ، دانش ور ، براڈ کاسٹر منور جمیل قریشی کی چوتھی برسی خاموشی سے گزر گئی جنوری 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.