Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضی الدین رضی»رضی الدین رضی کا کالم : منصور کریم سیال صاحب سے ملاقات اور جسٹس وقار سیٹھ کا تذکرہ
رضی الدین رضی

رضی الدین رضی کا کالم : منصور کریم سیال صاحب سے ملاقات اور جسٹس وقار سیٹھ کا تذکرہ

ایڈیٹرنومبر 18, 202139 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor kareem
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منصور کریم سیال ملتان کی سیاسی و ثقافتی زندگی کا مضبوط حوالہ ہیں۔ ایک بے مثال شخصیت جس نے اپنی ساری زندگی وسیب کے حقوق ، اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے وقف کر دی ۔ ان کا ڈیرہ اُس زمانے میں سیاسی کارکنوں سے آباد ہوتا تھا جب سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دے دیا گیا تھا ۔
1980 کے عشرے میں جب ضیاء آمریت کا سورج نصف النہار پر تھا ہم نے ان کے ڈیرے پر بہت سے یادگار لمحات گزارے ۔ وسیب کے سیاسی کارکن ، شاعر ، ادیب وکلا اس ڈیرے پر مختلف اوقات میں موجود رہتے تھے ۔ ۔ منصور کریم ، اور محمود نظامی اس ڈیرے کی مرکزی شخصیات میں شامل تھے ۔ اور مجھ سمیت بہت سے نوجوان ان کا سامع ہونا اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے تھے ۔ ہم وہاں بہت سا وقت گزارتے اور اس ڈیرے پر ہونے والی گفتگو سے سیاست کے نشیب و فراز اور ایوان اقتدار کی غلام گردشوں میں ہونے والی در پردہ سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ۔
وہ میری صحافت کا ابتدائی زمانہ تھا اور میں وہاں نذر بلوچ اور کبھی عبدالقادر یوسفی کے ساتھ جایا کرتا تھا ۔ منصور صاحب اس زمانے میں سرائیکی پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور تاج لنگاہ صدر تھے ۔ نذر عباس بلوچ ، فدا حسین گاڈی ، ارشاد تونسوی ،اسلم جاوید ، رفعت عباس ، رضو شاہ ، رفیق ملک ، غلام رسول گورمانی ، ارشاد امین ، شمیم عارف قریشی سمیت کئی دانش ور اس محفل میں سرائیکی صوبے کا خواب دیکھتے تھے ۔ ۔
پھر وقت نے زقند لگائی ۔ کچھ لوگ شہر سے رخصت ہوئے ، کچھ نے یہ جہان ہی چھوڑ دیا اور کچھ لوگوں کو روزگار کے دلفریب غم نے اپنا اسیر کر لیا ۔
چند برس قبل منصور صاحب نے بھی اپنے ڈیرے کی جگہ پلازہ تعمیر کرایا اور خود بھی وہاں سے نقل مکانی کر گئے ۔ اب ان سے مختلف محفلوں اور کبھی کبھار پریس کلب میں ملاقات ہونے لگی ۔ پھر وہ فالج کا شکار ہوئے اور گھر تک محدود ہو گئے ۔
اگست میں ان کی ہمشیرہ سابق وفاقی سیکریٹری سائرہ کریم اور بہنوئی طارق صاحب یکے بعد دیگر انتقال کر گئے ، اسی دوران بھابھی گوفیہ منصور کے بھائی اور گزشتہ ہفتے محمود نظامی بھی رخصت ہو گئے ۔منصور کریم صاحب کے لیے یہ تمام ہستیاں کتنی اہم تھیں یہ ہم بخوبی جانتے ہیں‌۔ سائرہ باجی ضیاء دور میں‌ اہم عہدوں پر فائز رہیں‌۔ وہ ایک اصول پسند خاتون تھیں اور نظریاتی وابستگی رکھتی تھیں‌۔ دوران ملازمت انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنے اصولوں‌ اور نظریات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا ۔ ہم 1980 کے عشرے میں بارہا دیکھتے تھے کہ منصور صاحب اپنے دوستوں اور وسیب کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سیاسی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے سائرہ باجی کو فون کرتے تھے اور وہ اپنے خطے کے لوگوں کے لیے آسانیاں بھی ضرور پیدا کرتی تھیں‌۔
اسی طرح محمود نظامی صاحب کے ساتھ منصور صاحب کی بے تکلفی کے بھی ہم عینی شاہد ہیں ۔ نظامی صاحب کے جنازے میں ملتان سے شرکت کرنے والی شاید واحد شخصیت منصور کریم ہی ہیں ۔
منصور صاحب اور بھابھی گوفیہ کو پرسہ کے لیے میں سولہ نومبر کو مسیح اللہ جام پوری صاحب اور حبیب خواجہ صاحب کے ہمراہ ان کے گھر گیا اور مدت بعد ان کے بیٹوں کٹِو اور رانجھو سے بھی ملاقات ہوئی ۔ ہم نے بہت سا وقت ان کے ساتھ گزارا ، محمود نظامی کی باتیں ، باجی سائرہ کو یاد کیا اور دوران گفتگو جب جسٹس ثاقب نثارکے متنازع فیصلوں کا ذکر آیا اورپھر جرات مندی کے ساتھ فیصلے دینے اور ان کی پاداش میں جان کی بازی ہارنے والوں کی بات ہوئی تو مشرف کو سزائے موت سنانے والے جسٹس وقار سیٹھ بھی یاد آئے ۔ جسٹس وقار اپنے فیصلوں کے نتیجے میں ہی ” کورونا“ کا شکار ہوئے تھے ۔
اس موقع پر منصور صاحب نے یہ انکشاف کر کے حیران کر دیا کہ جسٹس وقار سیٹھ ان کے چچا زاد بھائی تھے ۔ ۔ ان کی موت طبعی تھی یا غیر طبعی ۔ یہ پوچھنا ہم نے بھی ضروری نہیں سمجھا ۔
محفلیں آراستہ کرنے والے منصور کریم جس تنہائی کا شکار ہیں وہ بہر حال افسوس ناک ہے ۔ ہم ان کی صحت اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

محمود نظامی منصور کریم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:گڑھا، کوڑے کا ڈھیر یا پھانسی کا پھندا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید پر رونا منع ہے : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی

اپریل 2, 2025

جھوک فنا دی ہئے : منصور کریم سیال کی یاد میں : لیل و نہار / محمد عامر حسینی

مارچ 30, 2025

منصور کریم سیال کو وسیب کا سلامِ آخر : نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی نم آنکھوں سے شرکت

مارچ 29, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.