• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, جون 9, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟
  • ارشد شریف کی والدہ کی تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی، دیگر افراد کو شامل کرنے کی درخواست
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست
  • علی محمد خان پشاور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
  • جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان‘ کی بنیاد رکھ دی
  • وزیراعظم کی پی سی بی کو ایشیا کپ کیلئے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کی ہدایت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصارئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»نوشابہ نرگس کے افسانوں کا مجموعہ ” دائروں کے مسافر “ ۔۔ مسیح اللہ خان جامپوری
جہان نسواں / فنون لطیفہ

نوشابہ نرگس کے افسانوں کا مجموعہ ” دائروں کے مسافر “ ۔۔ مسیح اللہ خان جامپوری

رضی الدین رضیجنوری 19, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns and articles of masih ullah khan jam puri at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوشابہ نرگس۔ جب نام سامنے آتا ہے تو ایک معتبر شاعرہ سامنے آتی ہیں ۔ وہ پنجاب کے اس حصے میں پہلی خاتون صحافی ہیں جو جاگیرداروں ، وڈیروں اور پیروں کی گرفت میں صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔ انہوں نے کم و بیش چار دہائیاں صحافت کے میدان کارزار میں بسر کیں ۔ جاگیردارانہ ماحول میں بکھرے ہوئے خانقاہی نظام میں گردن گردن تک دھنسے ہوئے معاشرے میں انہوں نے خواتین کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جہاں خواتین کا کسی اخبار میں نام اور تصویر چھپنا قابلِ ستائش امر نہیں سمجھا جاتا تھا ۔ نوشابہ نرگس نے اس خطے میں جو سرائیکی وسیب کے نام سے مشہور ہے ، خواتین کو سماجی ، معاشرتی اور سیاسی شعور عطا کیا ، سماجی و سیاسی سرگرمیوں میں لا کھڑا کیا ۔ وہ ایک بلند پایہ شاعرہ ہیں اور علیگ ہیں ۔ انہوں نے خواتین کی سرگرمیوں کیلئے ایک کلب کی بھی بنیاد رکھی تھی ۔ تعلیمی اداروں میں طالبات کی سرگرمیوں میں شریک رہیں ۔ مشاعروں میں حصہ لیتی رہیں ۔ جب ملتان میں ریڈیو اسٹیشن گونجا تو نوشابہ نرگس کی آواز اس گونج میں شامل تھی ۔ تمام پڑھے لکھے حلقوں میں نوشابہ نرگس صحافی اورشاعرہ کی حیثیت سے رتبہ پاتی ہیں ۔ان کے افسانوں کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک نئے اسلوب کی افسانہ نگار ہیں ۔ ان کے افسانے کہیں شاعری میں ڈھل جاتے ہیں تو کبھی کہانی کا گمان ہوتاہے تو کہیں مکالمے کا پتہ دیتے ہیں ۔ انہیں تجریدی افسانہ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہوگا ۔ کہیں سادہ تحریر سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں کہیں جذباتی کیفیت سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ کہیں خالص تخلیق رقص کناں ہے ۔ گویا یہ ایک نیا اسلوب ہے ۔
افسانوں کے مجموعے کا نام ” دائروں کے مسافر “ ہے ۔ 198 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں 22افسانے ہیں۔ پیش لفظ دنیائے صحافت کے شناور ، ملک کے ممتاز افسانہ نگار ، کالم نگار اور ایڈیٹر جناب مسعود اشعر نے لکھا ہے ۔ انہوں نے بجا لکھا ہے ” اب جیسا اوپر کہا گیا ہے ، یہ افسانے نوشابہ نرگس کی شاعری کی ہی توسیع ہیں ۔ شاعرانہ جملے ، شاعرانہ فقرے اور شاعرانہ بیانیہ ۔ اور وہی ابہام جو شاعری کا حسن کہلاتا ہے۔ کہیں بات سمجھ میں آ جاتی ہے اور کہیں سمجھ میں نہیں آتی ۔ لیکن اچھے افسانے کے صاف ستھرے اور پر اثر بیانیہ کی طرح صرف اس تحریر کا حسن ہی پڑھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے اور شاعری کی طرح وہ پڑھتا چلا جاتا ہے۔ “
نوشابہ نرگس کے تمام افسانوں میں جگہ جگہ خود کلامی اور مکالمے ملتے ہیں ۔ صاحبانِ ہنر و فن جب ان کے افسانوں کا مجموعہ ” دائروں کے مسافر “ پڑھیں گے تو انہیں ادب اور افسانے کی مختلف اصناف کا مجموعہ قرار دینے میں ذرہ بھی دیر نہیں لگائیں گے۔ اپنے ایک افسانے ” کوئی منزل ہے “ اس میں مصنفہ کا مخاطب غائب ہے ، پھر اچانک ظاہر ہوتا ہے ، درمیان میں خود کلامی ملتی ہے ، صرف یہی نہیں ان کے افسانے اسی اسلوب کے مرہون منت ہیں ۔ وہ اپنے افسانوں میں ایک ان دیکھی دنیا میں اپنے وجود کو تلاش کرتی پھرتی ہیں ‘ کہیں وہ دھیان میں گم ہو جاتی ہیں‘ کہیں گمان کی دنیا میں جا بستی ہیں ‘ کہیں خیال ان کے لئے وبالِ جان بن جاتا ہے ، کہیں وہ ان دیکھے وجود سے ہم کلام نظر آتی ہیں ۔ وہ استعارے کی مالا سے اپنی پسند کے موتی چن لیتی ہیں ، پھر بھرپور ہنر کے ساتھ کام میں لاتی ہیں ان کے استعاروں کا افسانوں میں پیوند تحریر کی روانی میں ایسے رنگ جاتا ہے کہ پڑھنے والا سوچتا رہ جاتا ہے ۔ ان کے افسانوں میں اداسی کا خمیر پورے وجود کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ افسانوں میں یکسانیت اس لئے نہیں ہے کہ ہر افسانہ اپنا الگ رنگ ، آہنگ اور لباس لئے ہوئے ہے ۔ اپنا الگ خیال دامن میں سمیٹتے ہوئے کہیں تجریدی اسلوب تحریر پڑھنے والوں کو خود سے لا تعلق کر دیتاہے ۔ افسانہ پڑھنے کے متمنی حضرات نوشابہ نرگس کے یہ افسانے دیکھیں گے تو انہیں افسانوں کی دنیا میں ایک نئی دنیا دریافت ہوگی ۔افسانے خواب و خیال کی گہری دنیا لئے انسانی زندگی میں کس طرح در آتے ہیں ۔ پہلے عرض کیا کہ نوشابہ نرگس نے افسانے کو ایک نیا رنگ عطا کیا ہے جس میں کہانیوں کے ہزار رنگ چمکتے ، دمکتے نظر آتے ہیں اور اکثر مقامات پر مصنفہ انہی رنگوں میں رنگی نظر آتی ہیں ۔ مجموعے کا ورق اول خیال آفریں ہے ۔ بڑی دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ٹائٹل جس کو میں ورق اول لکھ رہا ہوں ، امریکا میں ساکن ان کے بھتیجے نے تیار کیا ہے ۔ وہ انسانوں کی جبلت کا اظہاریہ ہے اور وہ بھی اس کے اندرونی طوفان اور کیفیات کا علم و ادراک لئے ہوئے ہے ۔ کم سن مانی جاوید اور مائیکل جاوید کی کاوش نے پھوپھی کی رنگ آمیز فکر کو کس طرح قرطاس ابیض پر منتقل کیا ہے ۔ یہ بھی خوب ہے ۔ کافی دیر تو میں اس ٹائٹل میں کھویا رہا ۔ آخری دو صفحات پر بھی انہی بچوں نے ٹیڑھی ترچھی لکیریں کھینچی ہیں ، وہ کیا پیغام دیتی ہیں ، وہ آپ خود ہی دیکھ لیں ۔ یہی انسانوں کا عملی اظہاریہ ہو سکتا ہے ۔ نوشابہ نرگس کی افسانوی تحریر انسانوں کے اندر کے ماحول کی منظر کشی کرتے ہوئے فرانسیسی اور انگریزی ادب کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے ، نوشابہ نرگس بصری اور سمعی احساسات کا خوب اظہار کرتی نظر آتی ہیں ۔ یہ مجموعہ 198 صفحات پر مشتمل ہے ، سرکار ایڈوائزر ملتان نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ 500 کی تعداد میں شائع ہوا اور 4 صد روپے قیمت رکھی گئی ہے، ڈسٹری بیوٹرز سرکار بک بینک ملتان ہیں ۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنو بھائی کی نظم : رو نئیں سکدے
Next Article نام ور شاعر ساقی فاروقی انتقال کر گئے
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جون 9, 2023

رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک

جون 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟

جون 9, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘ جون 9, 2023
  • رؤف کلاسراکا کالم:بہادر شاہ ظفر سے عمران خان تک جون 9, 2023
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ:نئی کنگز پارٹی کا قیام : کیا پاکستان میں کبھی کچھ تبدیل ہو گا؟ جون 9, 2023
  • کشور ناہیدکا کالم:پاکستان کی مفلوک الحال قوم کیا چاہتی ہے؟ جون 9, 2023
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غائبانہ دوست؟ جون 9, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصارئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.