Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر عباس کا کالم:سیاست بھٹو سے عمران تک
کالم

مظہر عباس کا کالم:سیاست بھٹو سے عمران تک

ایڈیٹرمارچ 30, 20226 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ کارڈ بھی ’’بھٹو‘‘ ہی نکلا۔ ان کی تقریر نے 1977ءکے راجہ بازار کی یاد تازہ کر دی جب بھٹو نے اسی طرح کا ایک خط لہرایا تھا۔ مگر شاید پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کسی اورسرپرائز کے منتظر تھے اور تقریر نے خود ان کو سرپرائز دے ڈالا۔ کچھ کا خیال تھا کہ اتحادی اسٹیج پر ہونگے اور کچھ منحرفین کی واپسی کے اعلان سننے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے تقریباً یہ تک کہہ ڈالا کہ بین الاقوامی طاقتیں انہیں ہٹا رہی ہیں اور عین ممکن ہے، یہی ان کا اگلا بیانیہ ہو آئندہ الیکشن میں۔ کیونکہ کھیل اب آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے صرف نوک پلک درست کی جا رہی ہے۔ کیا اس پورے عمل سے جمہوریت آگے بڑھے گی یا ہم پھر ’’زیرو پوائنٹ ‘‘ پر آگئے ہیں؟ یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے۔
آخر عمران نے بھٹو کا ذکر کیوں کیا۔ شاید اس کے بغیر سیاست نامکمل ہے، اگر بات بین الاقوامی سازش کی جائے۔ مثال آپ اُسی کی دیتے ہیں جو مثال بنا۔ آج سے کئی سال پہلے میں نے اس امریکی سفارت کار کا انٹرویو کیا تھا ایک نجی چینل پر جو اس تاریخی ملاقات کے وقت وہاں موجود تھا جو سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اس نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بندنہ کرنے کی صورت میں ذوالفقار علی بھٹو کو ’نشانِ عبرت‘ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ ملاقات کے کچھ دنوں بعد بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو بلا کر کہا پروگرام جتنی جلدی ہو مکمل کرو۔ اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ ملک میں مارشل لا لگنے کے بعد بھی اس کی مقبولیت میں کمی نہی آئی، اس وجہ سے 90روز میں الیکشن نہیں ہوئے اور اسے ایک عدالتی قتل کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔آخری وقتوں میں اسے بھی NROکی آفر ہوئی تھی مگر اُس نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ ’’میں تاریخ کے ہاتھوں مرنا نہیں چاہتا‘‘۔ آج 43سال بعد بھی سیاسی تقریر اس کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔
خان صاحب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس سازش کے ثبوت ہیں مگر انہوں نے عوام کو دکھائے نہیں بقول ان کے ملکی مفاد کے پیش نظر، ویسے بھی ہماری قوم مفروضوں اور تاثر پر ہی اپنی رائے قائم کرتی ہے۔ آنے والے دنوں میں اگر کہیں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جاتی ہے جس کا بظاہر امکان نظر آتا ہے تو خان کا آخری خطاب کیا اور کہاں ہو گا اور اگر ناکام ہو جاتی ہے تو کیا کبھی اس سازش سے پردہ اٹھے گا؟عمران نے جلسے میں واضح اشارہ امریکہ کی طرف ہی کیا ہے اور عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ بھٹوکی طرح انہیں بھی آزادانہ خارجہ پالیسی کی سزا دی جا رہی ہے۔ بھٹو کی حمایت میں تو آدھی اسلامی دنیا کھڑی ہوگئی تھی۔شاہ فیصل سے لے کر کرنل قدافی اور یاسر عرفات سے لے کر حافظ اسد تک، اب دیکھتے ہیں خان صاحب کو دی جانے والی دھمکی کتنی سنجیدہ ہے اور کیا وہ اس سازش کو اپنے دوست ممالک سے شیئر کریں گے؟
بھٹو کو سزا امریکی معاہدوں سیٹو اور سینٹوسے نکلنے، غیر جانبدار تحریک کا حصہ بننے، تیسری دنیا اور اسلامک بلاک بنانے اور امریکی مخالفت کے باوجود اسلامی سربراہ کانفرنس منعقد کرنے اور سب سے بڑھ کر ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ملی۔ اس وقت کی اسلامی اور عرب دنیا اور آج کے سربراہوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اس وقت یہ بلاک روس کے ہونے کی وجہ سے بہت مضبوط تھا اب صورتحال مختلف ہے اب تو اسرائیل سے دوستی بڑھ رہی ہے۔
بھٹو سے عمران تک ،ان پچاس برسوں میں جمہوریت پر بار بار حملے ہوئے۔ دو طویل دورانیے کے مارشل لا لگے دو مقبول لیڈر عدالتی قتل اور دہشت گردوں کا شکار بنے اور جمہوریت کی بساط کبھی آمروں کی جانب سے آئین میں ترمیم کی بھینٹ چڑھتی رہی تو کہیں سیاست کو اتنا کرپٹ کر دیا گیا کہ لوگ جمہوریت سے ہی دور ہوتے چلےگئے۔
بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں نے بھی سبق نہ سیکھا، بلکہ مخالفوں کی حکومتیں گرانے میں ان جماعتوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ مجھے لگتا نہیں کہ عدم اعتماد کی استحریک کی منظوری یا ناکامی سے سیاسی استحکام آئے گا۔ ماضی میں قبل از وقت حکومتوں کے خاتمے سے عدم استحکام بڑھا ہے کم نہیں ہوا۔ ابھی تو جمہوریت کے تسلسل کے 15 سال مکمل ہونے میں ایک سال باقی تھا مگر جب سیاست ایوانوں سے میدانوں اور پھر بازاروں میں آجائے تو پھر سیاسی زبان بھی بازاری ہو جاتی ہے۔ لوگوں کو امربا لمعروف کا درس دیتے وقت اگر تربیت بھی دی گئی ہوتی تو سیاست میں مثبت رجحان سامنے آتا۔ دوسری طرف بلاول بھٹو ابھی جوان ہیں خون بھی گرم ہو گا مگر جو زبان وہ اب استعمال کر رہے ہیں وہ نہ ان کو فائدہ دے گی نہ ہی ان کے کارکنوں کو۔
پاکستان کی سیاست اور سیاسی جماعتیں مرہون منت رہتی ہیں، جماعتیں بنانے، توڑنے اور اس سب کے لئے احتساب کے استعمال نے صرف اور صرف کرپشن کو فروغ دیا ہے۔ ہماری سیاست میں کچھ غیر ملکی دوستوں کا کردار ہے۔ 2000ءکا NRO اور رہائی ہو یا 2007ءکا NRO ہو کوئی بھی خود اپنے بنائے ہوئے اصول پر کھڑا نہ رہ سکا۔
اب جب کہ آخری چند گیندوں کا کھیل باقی ہے ٹیم میں ہی بغاوت ہو جائے تو مشکل تو کپتان کو ہی ہو گی کہ آخر ایسی ٹیم بنائی کیوں۔ عمران سیاست میں کھیلوں کی دنیا سے آئے البتہ بھٹو کا سفر بحیثیت وکیل اسکندر مرزا کے زمانے میں ایوان صدر کی لائبریری سے شروع ہوا 35 سال کی عمر میں اور پھر جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار پر صرف 21سال رہا جس میں عروج بھی دیکھا اور زوال بھی مگر دار نے اسے مر کر بھی امر کر دیا۔ آخر کوئی تو وجہ ہو گی کہ آج کا وزیر اعظم بھی اس کا مداح نکلا۔سیاسی شعور رکھنے والوں کے لئے آج بھی یہ سوال حل طلب ہے آخر کب یہ جماعتیں اور قائدین ’’ احترام جمہوریت‘‘ پر آئیں گی۔ شاید آج میثاق جمہوریت کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کامکمل کالم:چانکیہ، سن زو، میکاولی اور اب ’’میں‘‘
Next Article ایاز امیرکا کالم:ٹھیک ہی ہو رہا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.