Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران نے معیشت تباہ کی،آئی ایم ایف کے ٹیبل پر نہ آنے تک ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار:مفتاح اسماعیل
اہم خبریں

عمران نے معیشت تباہ کی،آئی ایم ایف کے ٹیبل پر نہ آنے تک ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار:مفتاح اسماعیل

ایڈیٹردسمبر 14, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
miftah
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا ہے کہ جب تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ٹیبل پر واپس نہیں آتا، تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا، عمران خان چا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو، انہیں کسی بھی طرح حکومت چاہیے، عمران خان بابائے ڈیفالٹ ہیں۔
مفتاح اسمٰعیل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا خطرہ تھوڑا سا بڑھ گیا ہے، ہم ڈیفالٹ کے راستے پر ہیں، اقدامات کرنےچاہیں تاکہ ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو سکے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت فیصلے کئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطرے میں ہے، جب تک آئی ایم ایف ٹیبل پر واپس نہیں آتا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مرضی سے نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے سخت فیصلے کیے تھے، پاکستان سیاست سے بالاتر ہے، ورنہ ہم میں عمران خان میں کوئی فرق نہیں رہے جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ لڑائی اس بات پر ہے کہ پاکستان کا مفاد اولین ہونا چاہیے۔
مفتاح اسمعیل نے کہا کہ پاکستان اسحٰق ڈار کی وجہ سے ڈیفالٹ کی نہج پر نہیں پہنچا، یہ عمران خان کی وجہ سے پہنچا ہے، تاہم حکومت ہماری ہے، اس معاملے کو ہمیں سنھبالنا ہے، مثبت فیصلے کرنے ہیں تاکہ ڈیفالٹ سے بچ سکیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے بطور وزیر خزانہ اچھے طریقے سے نہیں ہٹایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسحٰق ڈار کافی عرصے سے معاملات چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں کام کرنا آتا ہے، لیکن جو بھی کرنا ہے، کر گزرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دیتا ہے، جب دنیا میں کوئی قرضہ نہیں دیتا، اگر آئی ایم ایف سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے، اگر کسی وجہ سے معاہدہ معطل ہو جاتا ہے، تو عالمی بینک و دیگر عالمی اداروں سے قرضہ نہیں ملے گا۔
مفتاح اسمعیل نے کہا کہ سعودی عرب یا دیگر ممالک سے چند ارب ڈالر آنے سے چند ہفتوں کی مہلت مل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مالی صورتحال بہت زیادہ بری ہے، دنیا سمجھ رہی ہے کہ ڈیفالٹ کا 50 فیصد چانس ہے۔سا بق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ 160 ارب روپے کا پرائمری سرپلس کرنا تھا اور آئی ایم ایف سمجھتا ہے کہ مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پریشان ہوتا ہے کہ ڈالر ریٹ ہماری مرضی کا ہونا چاہیے۔
مفتاح اسمعٰیل نے مزید کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان 10 فیصد رقم قانونی طریقے سے باہر رکھ سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ بھی حوالے سے پیسے منگوا لیں، پچھلے سال درآمدات 80 ارب ڈالر تھیں جبکہ برآمدات 30 ارب ڈالر تھیں، ہم روپے کو کیوں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، جاپان اور چین پر تنیقد کی جاتی تھی کہ وہ کرنسی کی قدر کم رکھتے ہیں تاکہ برآمدات کو بڑھا سکیں، ہمیں بھی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔
مفتاح اسمعیل کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں آئل کی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 75 ڈالر ہو گئی ہے، ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے بجائے، سیلز ٹیکس یا پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی لگا دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 مہینے سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو اس وجہ سے 100 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف یہ بھی دیکھ رہا ہے، اس کے علاوہ ہم انڈسٹریز کو سستی گیس دے رہے ہیں، تو کیسے صورتحال بہتر ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی یہی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا سال ہے لیکن ہمارے پاس مارجن نہیں ہے، آئی ایم ایف نہیں آئے گا تو بہت برے حالات ہوں گے۔مفتاح اسمعیٰل نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن نہیں آیا ہے، ایک مرتبہ مشن آگیا تو چیزیں بہتر ہو جائیں گی، اس کے لیے کچھ اقدامات کرنا ہوں گے، دوست ممالک نے بہت مدد کی ہے، اللہ کرے کہ سعودی عرب سے مدد کی خبروں کی بات درست ہو۔

بشکریہ ڈان نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

# Miftah Ismail #Asian Development Bank #default risk #finance minister #former finance minister #former finance minister Miftah Ismail #girdopesh #IMF #International Monetary Fund #loan #Pakistan’s default risk won’t subside until IMF comes aboard: Miftah #World Bank and
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور:جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں بھارت ملوث نکلا،3دہشت گرد گرفتار
Next Article پٹرول کی قیمت 190 روپے،بجلی سستی کی جائے :نواز شریف کی حکومت کو ہدایت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.