ڈیرہ غازی خان: زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مینارپاکستان کاماڈل کباڑ خانے میں ڈالنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ وہ اتنے خوبصورت ماڈل کی بھی حفاظت نہ کرسکی۔یہ ماڈل 25لاکھ روپے کی لاگت سے کچھ عرصہ قبل ڈیرہ غازی خان کے ٹریفک چوک میں لگایاگیاتھا۔
گزشتہ چند روز سے یہ ماڈل غائب تھا۔ اس بارے میں کھوج لگایاگیا تومعلوم ہوا کہ ماڈل چوراہے میں مضبوطی سے نصب نہیں کیاگیاتھا ۔آندھی کے نتیجے میں وہ گر گیا جس کے بعد اسے اٹھا کر کمپنی باغ ڈیرہ غازی خان کے کباڑ خانے میں ڈالد دیاگیا۔لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ماڈل کو دوبارہ وہیں نصب کیا جائے تاکہ اس چوراہے کی خوبصورتی دوبارہ بحال ہوسکے۔
فیس بک کمینٹ