لاہور:شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی۔
اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی ہے۔گوجرہ میں اسموگ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھکر کے ایم ایم روڈ پربس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکر اگئی۔ریسکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 2 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بس ملتان سےراولپنڈی جا رہی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ