Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»محمد حنیف کا کالم : کیا ہم سب ایک دوسرے کو جلا دیں ؟
کالم

محمد حنیف کا کالم : کیا ہم سب ایک دوسرے کو جلا دیں ؟

ایڈیٹرجون 25, 202427 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muhammad hanif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک تھی رِمشا۔ اسلام آباد میں ایک غریب مسیحی کی بچی۔ عمر تھی 14 سال۔ اس وقت کی خبروں کے مطابق ذہنی طور پر بھی تھوڑی کمزور تھی۔ 12 سال پہلے ایک امام مسجد نے اس پر قرآن کی بےحرمتی کا الزام لگایا۔ناموس کے رکھوالوں کا خون کھولا، قانون بھی حرکت میں آیا، رِمشا گرفتار ہوئی۔ گھر والے، محلے والے اپنی جانیں بچانے کے لیے اپنے گھر چھوڑ کر بھاگے کیونکہ اس طرح کے الزام کے بعد غریبوں کی بستی جلانا اب ایک دینی فریضہ سا ہو گیا ہے۔
تفتیش ہوئی تو پتا چلا کہ جس امام مسجد نے الزام لگایا تھا اس نے خود مقدس کتاب کے صفحے بچی کے تھیلے میں ڈالے تھے۔ خالد جدون ان کا نام تھا، گرفتار ہوئے۔ رمشا رہا ہو گئی۔
کچھ ہفتوں بعد خالد جدون کو بھی مقامی مذہبی رہنماؤں کے دباؤ پر رہا کر دیا گیا۔ علم نہیں کہ اس کے بعد ان کے خلاف مزید کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ اب وہ کسی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں یا نہیں۔
یہ خبر سن کر ہر مسلمان کا دل تھوڑا سا تو دہلا ہو گا کہ جس امام کے پیچھے ہم نماز پڑھتے ہیں وہ اپنے محلے میں کسی مسئلے پر اپنا مؤقف ثابت کرنے کے لیے ناصرف خود مقدس کتاب کی توہین کر سکتے ہیں بلکہ سب سے بڑی توہین یعنی توہین کا الزام ایک بے گناہ بچی پر لگا سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی ریاست ان کے خلاف اپنے ہی قانون کے مطابق انصاف نہیں کرتی بلکہ لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے رہا کر دیتی ہے۔
یہ قصہ 12 سال پرانا ہے۔ اس کے بعد سے ہم سری لنکا سے پاکستان آ کر مزدوری کرنے والے کو جلا چکے ہیں، حاملہ عورتوں کو جلا چکے ہیں، سرگودھا اور گوجرہ میں بستیوں کی بستیاں جلا چکے ہیں۔آج تک نہ کسی نے ثبوت مانگا ہے نہ ہم نے دیا ہے کہ توہین کس نے کی اور کیسے۔ کیونکہ ایسے سوال پوچھنا بھی اب توہین کے زمرے میں آتا ہے۔
اگر آپ پاکستان میں گھومتے پھرتے ہیں، پانچ وقت نمازی اور کمزور ایمان والوں سے بھی ملتے ہیں، ان لوگوں سے بھی بات ہوتی ہے جو فجر سے لے کر عشا تک ایک ہی وضو سے نماز پڑھتے ہیں۔ کبھی کسی دہریے سے بھی ملے ہوں گے، آپ نے کبھی اپنی آنکھوں سے توہین ہوتے نہیں دیکھی ہو گی، اپنے کانوں سے کوئی گستاخی نہیں سنی ہو گی۔
مسیحی اور احمدی تو اپنی شناخت چھپاتے پھرتے ہیں، کسی گناہ گار اُمتی سے بھی ایسی بات نہیں سنی ہو گی جس میں گستاخی کا شائبہ ہو۔لیکن ہر محلے میں ایک خالد جدون موجود ہے جس کے ایک ہاتھ میں قرآن ہے اور دوسرے میں ماچس جس سے وہ ہمارے جذبات کو بھک سے اڑا سکتا ہے۔
ہر ایسے واقعے کے بعد ہم اسلام کی اصلی روح کے بارے میں باتیں کرتے اور سنتے ہیں لیکن کوئی شہباز شریف، کوئی بلاول بھٹو، کوئی فضل الرحمن، کوئی تقی عثمانی یا طارق جمیل مظلوم کے گھر نہیں پہنچتا نہ کسی خالد جدون جیسے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی بات ہوتی ہے۔
لوگ کبھی کبھی عسکری اداروں کی طرف دیکھتے ہیں، وہ کندھے اچکا دیتے ہیں۔ جب ناموس کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عسکری اداروں کی توہین کی تھی تو ایسا ڈنڈا چلا تھا کہ جتھوں میں شامل ڈنڈا برداروں کو پچاس پچاس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔اب جو دردمند شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پر ڈنڈا چلاؤ وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ یہ جتھے ہی ریاست کا اصلی ڈنڈا ہیں جو آپ کو مدین جیسی جنت میں چھٹی گزارتے ہوئے جہنم واصل کر سکتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

توہین مذ ہب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
Next Article مخصوص نشستوں کا کیس: سنی اتحاد کے چیئر مین کے کاغذات نامزدگی طلب، سماعت کل تک ملتوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سانحہ مدین : پولیس کسے پکڑے اور حکومت کیاکرے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 22, 2024

جڑانوالہ واقعات کی تحقیقات کا حکم ، چار گرجا گھر جلائے گئے : 100 افراد گرفتار

اگست 17, 2023

وسعت اللہ خان کا کالم: کیا آملیٹ کو دوبارہ انڈہ بنایا جا سکتا ہے؟

فروری 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.