ملتان میں طویل خشک سالی کے بعد بدھ کے روز موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔ باران رحمت پر لوگ سجدہ شکر بجا لانے ۔ بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ ہلکی بارش کا سلسلہ دں بھر جاری رہا ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش گندم مکئی اور کنولہ کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔ ملتان میں یہ بارش کم و بیش چھ ماہ کے عرصے کے بعد ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ پر پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہنے اور مزید بارش کا امکان ہے۔
فیس بک کمینٹ