کھیل

پی ایس ایل 6 : ملتان سلطانز کی شاندار جیت ، گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کا اس ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 184 کا ہدف دیا ہے۔ جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی ساری ٹیم صرف 73 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمران طاہر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمران خان اور شاہنواز دھانی نے دو، دو وکٹیں جبکہ سہیل تنویر اور مزرا بانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی تھی۔سلطانز کے اوپنر محمد رضوان پویلین لوٹنے والے پہلے بیٹسمین تھے جنھوں نے اپنی ٹیم کے سکور میں 21 رنز کا حصہ ڈالا۔ اُن کی وکٹ گلیڈی ایٹرز کے بولر خرم شہزاد نے لی۔ اس کے بعد صہیب مقصود صرف آٹھ گیندوں پر پانچ رنز بنا کر ظاہر خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود کریز پر سب سے زیادہ دیر تک جمے رہنے والے بلّے باز رہے جنھوں نے 42 گیندوں پر 73 رنز کا خاطر خواہ اضافہ کیا۔ملتان سلطانز نے اس میچ میں 110 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی اوسط کو بہتر بنا لیا ہے جبکہ اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک، ایک تبدیلی کی گئی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ظہور خان کی جگہ ظاہر خان جبکہ ملتان سلطانز نے شیمرون ہٹمائر کی جگہ جانسن چارلس کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 6 میں اب تک سات میچز کھیلے، جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ گلیڈی ایٹرز اپنے کھیلے گئے آٹھ میچز میں سے صرف دو میں ہی کامیابی حاصل کر سکے۔گذشتہ روز ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جنھیں اب تک اس ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیمز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
گلیڈی ایٹرز اور سلطانز اس سے قبل مارچ میں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا چکی ہیں اور اس میچ میں کوئٹہ نے ملتان کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔وہ پی ایس ایل 6 میں پہلا موقع تھا جب پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker