Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • ملتان پریس کلب کے انتخابات : آج جرنلسٹس پینل اور پروفیشنل جرنلسٹس گروپ میں کانٹے دار مقابلہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’’سرخ سلطنت ۔ایک ٹینک اور جَل پریاں‘‘: ہزارداستان /مستنصر حسین تارڑ
کالم

’’سرخ سلطنت ۔ایک ٹینک اور جَل پریاں‘‘: ہزارداستان /مستنصر حسین تارڑ

ایڈیٹراگست 13, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mustansar hussain tararr columns at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویت نام دریائے سرخ کی سرزمین تھی۔ یعنی سُرخ سلطنت کا دریا بھی سُرخ تھا۔ ہنوئی کے بہت ہی عالی شان ایئر پورٹ کے باہر سمیر کی سیاہ لینڈ کروزر کے اندر ہم دونوں کی آمد کے منتظر دو پیارے پیارے پانڈے لوٹ پوٹ ہو رہے تھے۔ یاشار اور طلحہ اپنے دادا اور دادی کو دیکھ دیکھ کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے اور جب ہم نے ایک مدت کے بعد اپنے پوتوں کو دیکھا تو ہم بھی مسرت سے مغلوب ہو کر دو بوڑھے پانڈے ہو گئے۔ ایک دادا پانڈا اور دوسری سفید بالوں والی دادی پانڈی۔ ابا جی کہا کرتے تھے کہ مُول سے بیاج زیادہ پیارا ہوتا ہے۔ تو سمیر مول تھا اور یہ دونوں بیاج تھے‘ اس سے زیادہ پیارے تھے۔ میرا خیال تھا کہ ہنوئی برلن کی مانند ایک تباہ حال نیم کھنڈر شہر ہو گا کہ امریکیوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن شہروں پر اتنی بمباری نہیں کی جتنی صرف تنہا ہنوئی پر کی لیکن وہاں کوئی آثار نہ تھے کہ صرف چالیس برس پیشتر اس کے درو دیوار سے موت کا دھواں اٹھتا تھا۔ یہ ایک ہنستا بستا دل کش اور دوست شہر تھا۔ میرا یہ بھی خیال تھا کہ پورے شہر میں امریکی جنگ کی فاتحانہ یادگاریں ہر چوک میں ایستادہ ہوں گی۔ وہ بہت کم ‘نہ ہونے کے برابر تھیں۔ البتہ ایک خوشنما جھیل کے کنارے ایک چھوٹی سی یادگار قائم تھی کہ اوباما کے خلاف امریکی صدارتی انتخاب لڑنے والے جان مکین جنہوں نے جنگ ویت نام میں پائلٹ کے طور پر حصہ لیا تھا ان کا بمبار طیارہ ویت نامیوں کی توپوں کی زد میں آ کر اس جھیل میں کریش کر گیا تھا اور مکین صاحب ہاتھ کھڑے کر کے ویت نامیوں کے جنگی قیدی ہو گئے تھے۔ آپ جب ویت نامیوں سے پوچھتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ ہوانک جنگ کے دوران آپ کے سولہ لاکھ لوگ مارے گئے۔ پورا ملک تباہ ہو گیا اگرچہ آپ نے بھی چھیاسٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو تابوتوں میں واپس بھیجا۔ نیپام اور ایجنٹ اورنج ایسے کیمیکل ہتھیاروں کے اثرات اب بھی چلے آتے ہیں۔ بہت سے بچے اپاہج پیدا ہو رہے ہیں تو کیا آپ یہ سب کچھ بھول گئے۔ آج امریکہ اور ویت نام بہترین دوست ہیں۔ تجارتی ساتھی ہیں اور سب سے زیادہ ٹورسٹ امریکہ سے آتے ہیں تو وہ کہتے ہیں’’وہ جنگ ہمارے باپ دادا نے امریکہ سے لڑی اور جیت گئے۔ کیا ہم اب بھی اس دشمنی کو برقرار رکھیں۔ یہ بیوقوفی ہو گی۔ آج ہم نے اپنے ملک کو پھر سے عظیم بنانا ہے۔ ہم آج کی حقیقتوں کا سامنا کر رہے ہیں اور امریکہ کھلے دل سے ہماری مدد کر رہا ہے۔ معاشی طور پر مددگار ہے اس لیے کل کا دشمن آج کا بہترین دوست ہے۔ مجھے ایک اور خیال آیا کہ ہم تو ازمنہ قدیم میں جیتی ہوئی جنگوں کے طبل اب تک بجا رہے ہیں۔ کتابوں میں نصابوں میں ابھی تک ماضی کی ان فتوحات کے بھونپو بجا رہے ہیں اور انسانی تاریخ میں شاید ہی کوئی اتنا مختصر اور پس ماندہ ملک ہو جس نے اپنے عہد کی دو سپر پاورز کو شکست دی ہو تو یہ لوگ سب کچھ بھول کر ماضی کے دشمنوں کے ساتھ حال کی حقیقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جب کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جتنی بھی’’مِنی جنگیں‘‘ہوئیں ان میں دونوں جانب سے کتنے لوگ مارے گئے ہوں گے شاید پندرہ ہزار سے بھی کم تو ہم کیوں نہیں بھول سکتے۔ اس الجھن کو میری اہلیہ نے سلجھایا۔ میمونہ کہنے لگی’’امریکی اور ویت نامی مختلف نسلوں اور اقدار کے لوگ تھے چنانچہ وہ سمجھوتہ کر سکتے تھے۔ جب کہ انڈیا اور پاکستان میں دونوں جانب نسل تو ایک ہی ہے۔ ہندوستان بھی ہم کو حقیر جانتا ہے اور ہم بھی ہندو دشمنی کے نعرے لگاتے ہیں۔جیسا کہ ہمارے پیارے حال مقیم اڈیالہ جیل مسترد شدہ لیڈر نے کہا تھا کہ وہ بھی آلو شوربہ وغیرہ کھاتے ہیں اور ہم بھی آلو مٹر وغیرہ کھاتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے والے نہیں ہیں۔ دو اصیل مرغ ہیں یہ آپس میں جھگڑتے دھول اڑاتے رہیں گے۔ ایسا نہیں ہے کہ ویت نامیوں نے مکمل طور پر امریکی جنگ کو فراموش کر دیا ہے۔ انہوں نے اسے فراموش نہیں کیامحفوظ کر لیا ہے اور یہ جنگ نہ صرف ہوچی منہ ہٹی بلکہ ہنوئی کے درجنوں جنگی عجائب گھروں میں محفوظ ہے۔ آرمی میوزیم۔ ہوچی منہ ٹریل میوزیم بی 52بمبار طیاروں کا میوزیم ‘ہوچی منہ میوزیم وغیرہ اور وہاں ہنوئی پر گرائے گئے امریکی طیاروں کے ملبے کے ڈھیر ہیں۔ امریکی ٹینکوں‘ ہتھیاروں اور توپوں کی نمائش ہے جو ان سے چھینے گئے۔ سب سے زیادہ متاثر کرنے والا آرمی میوزیم ہے جس میں اس جنگ کی تصویری کہانیاں ہیں۔ وہ مشہور تصویر آویزاں ہے جس میں ایک دراز قامت تنومند امریکی پائلٹ کو اپنی قید میں لا کر ایک چھوٹی سی ویت نامی گوریلا لڑکی بندوق تانے اسے آگے لگائے ہوئے ہے۔ یا پھر امریکی طیاروں کے ملبے کا ایک تخلیقی ڈھیر ہے جس میں ایک بمبار طیارے کی دم زمین میں اوندھی پڑی ہے اور وہاں ایک حیرت انگیز تصویر ہے ایک نوجوان مینڈھیوں والی لڑکی کاندھے پر بندوق ڈالے ایک امریکی طیارے کے ملبے کو رسی سے باندھ کر اپنے گھر لے جا رہی ہے کہ یہ اس کا مشغلہ تھا۔ آرمی میوزیم کی وسعت میں حیران گھومتے میں ایک خاموش کمرے میں داخل ہوا اور وہاں اور کچھ نہ تھا سٹیج پر ایک ٹینک نمائش پر تھا اور یقین کیجیے میں نے اس ٹینک کو دیکھا ہوا تھا ‘اخباروں میں ٹیلی ویژن پر اور خبروں میں۔ سائیگان شہر سے امریکی ہیلی کاپٹروں میں فرار ہو رہے ہیں۔ ویت کانگ گوریلے شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ بھاری ٹینک امریکہ کے کٹھ پتلی ویت نامی صدر کے محل کے آہنی دروازے توڑ کر اندر داخل ہو رہا ہے اور یہ ویت نام جنگ کے اختتام کا آخری منظر تھا ۔میری آنکھوں کے سامنے وہی روسی ساخت کا ٹینک اپنی توپ کی نالی اٹھائے آرمی میوزیم کے ایک کمرے میں تنہا تنہا کھڑا تھا۔ جب ویت نام کے امریکی جنگ کے ہیروزکی فہرست مرتب کی گئی تو اس میں سب کے سب جرّی اور جان دینے والے لوگ تھے لیکن ان میں اس ٹینک کا نام بھی شامل تھا کہ یہ بھی ایک ہیرو تھا۔ میں اس ٹینک کو دیکھ کر قدرے جذباتی ہو گیا اور اس کے سامنے کھڑے ہو کر زندگی میں پہلی بار نہائت فخر سے انگلیوں سے ’’وکٹری‘‘ کا وی بنا کر ایک تصویر اتروائی کہ ویت نام کی جنگ امریکہ کے خلاف ان سب محکوم اور پس ماندہ اقوام کی جنگ بھی تھی جو امریکی قہر کی تاب نہ لا سکتی تھیں۔ ہم سب خاک نشیں سرخرو ہوئے کہ صرف ویت نام نے نہیں بلکہ ہم سب نے تاج اچھال دیئے تھے۔ تخت گرا دئیے تھے اور راج کرے گی خلق خدا۔ سمیر نے اپنی رہائش کے لیے کوئی شاندار ولا منتخب نہ کیا بلکہ ہنوئی کے مشہور فائیو سٹارہوٹل ڈائیوو کے ایک فلیٹ میں منتقل ہو گیا۔ تیرہویں منزل پر واقع اس فلیٹ کی بالکونی میں بیٹھ کر صبح کا پہلا سگریٹ پیتا اور عین سامنے سٹورکی عمارت پر آویزاں ایک ویت نامی ماڈل کی تصویر دیکھتا رہتا کہ کبھی تو آنکھ ملائے گی۔ ایک روز میرے پوتے پانڈے مجھے مجبور کر کے ہوٹل کے سوئمنگ پول پر لے گئے۔ میں نے میامی میں خریدا ہوا اپنا واہیات سُرخ رنگ کا سوئمنگ کا سٹیوم زیب تن کیا بلکہ یہ کہنا مناسب ہو گا کہ زیبِ توند کیا اور میں اس میں جزیرہ ہوائی کا کوئی موٹا سردار لگ رہا تھا۔ سوئمنگ پول کے کناروں پر پہنچے تو میرے پانڈے اس کے پانیوں میں کود گئے۔ میں بھی بمشکل پانیوں میں اترا۔ لیکن ایک عجیب سانحہ ہو گیا۔ میں اترا تو پول میں تیرتی جتنی بھی جل پریاں تھیں۔ وہ میری توندلی ہئیت سے ہراساں ہو کر فرار ہو گئیں اور مجھے ان جل پریوں سے کچھ شکائت نہیں کہ بعدازاں میں نے اپنے آپ کو سوئمنگ پول کے کنارے پر آویزاں ایک آئینہ میں دیکھا تو دیکھا نہ گیا۔ وہ زمانے ہوا ہوئے جب ہم آئینہ دیکھتے ہی رہتے تھے اور جل پریاں ہمیں دیکھتی رہتی تھیں: انشا جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا لیکن یہ شہر ہنوئی تھا ۔ ہم نے اس کو جی سے لگا لیا۔ (جاری)
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخدا کی بستی اور عمران خان:پردہ اٹھتا ہے/خاور نعیم ہاشمی
Next Article ملتان مرا رومان : یادیں (26 ) ۔۔ رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

فروری 15, 2026

بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا

فروری 15, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی

فروری 15, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.