مظفر آباد : لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جوان شہید ہوگئے جبکہ مسافر بس پر فائرنگ نے دس پاکستانیوں کی جان لے لی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید ہونے والوں میں کیپٹن تیمور علی، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں منگل کی صبح لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں بھی 10 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
فیس بک کمینٹ