Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • سفارتی کامیابی کے بعد وزیر اعظم قومی مسائل پر بھی توجہ دیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»شاعری»نَجم الاَصغر شاہیا کی نظم : زندگی سے ڈرتے ہو ؟
شاعری

نَجم الاَصغر شاہیا کی نظم : زندگی سے ڈرتے ہو ؟

ایڈیٹراکتوبر 22, 2023405 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نَجم الاَصغر شاہیا کی نظم : زندگی سے ڈرتے ہو ؟

تم خُود اعتمادی سے
کس قدَر ہو بے گانہ
کیا تمہیں لڑکپن میں
پیار مِل نہیں پایا ؟
آدمی کی شخصیّت
کم سِنی میں بنتی ہے
عہد ِ کم سِنی میں گَر
کچھ کمی سی رہ جائے
ہے یہی علاج اِس کا
عالم ِ جوانی میں
اِک حَسین چہرے کی
بے پنہ توَجُّہہ سے
پھر نئے سِرے سے ہو
اُس کی شخصیت سازی !
تم جوان ِ رَعنا ہو
عشق کیوں نہیں کرتے ؟
کیا فریق ِ ثانی کی
بَرتری سے ڈرتے ہو ؟
تم بھی ہو عجب بَھنورے
پنکھڑی سے ڈرتے ہو
بَد نصیب پروانے
روشنی سے ڈرتے ہو ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حُسن گُل زمینوں کے
گُل فشاں درختوں میں
حُسن مرغزاروں کے
خوش نوا پرندوں میں
حُسن کِھلتے پھولوں میں
تِتلیوں کے رنگوں میں
اُن سے تم نہیں ڈرتے ؟
اِن بِنات ِ حَوّا کی
دِل کَشی سے ڈرتے ہو ؟
اِن کی سرد مِہری سے
بے رُخی سے ڈرتے ہو ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ طَلعَتوں میں بھی
سب نہ ایک جیسے ہوں
کچھ بہُت شگُفتہ رَو
کچھ مزاج والے ہوں
سب ستارہ چشموں کے
مختلِف ستارے ہوں
سب پری جمالوں کے
مختلِف رویّے ہوں
تم سبھی سے ڈرتے ہو ؟
ہر نگار ِ سِیمِیں کی
دوستی سے ڈرتے ہو ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
حُسن سے مفَر کب تک
حُسن دل کی مجبوری
حُسن سے ہے بے زاری
زندگی سے بے زاری
زندگی کلیسا کی
راہِبہ نہیں کوئی
جا نماز پر بیٹھی
زاہِدہ نہیں کوئی
زندگی ہے اِک چنچل
بے حجاب رَقّاصہ
ہاتھ تھام کے جس کا
رقص گاہ ِ عالم میں
ناچتا ہے ہر اِنساں
تم بھی اِس حَسینہ کو
بازُوؤں کے گھیرے میں
لے کے بے قراری سے
رقص کیوں نہیں کرتے ؟
نَرتکی سے ڈرتے ہو ؟
اُس سے تم نہیں ڈرتے
مولوی سے ڈرتے ہو ؟
مذہَبی جنُونی کی
دُشمنی سے ڈرتے ہو ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ مصوّری ہو یا
شاعِری و موسیقی
ہر لطیف فن کو وہ
کم نظر فتاوٰی گَر
کافِری سمَجھتا ہے
تم عجب سپاہی ہو
رائفَل کی نالی سے
تم کو ڈر نہیں لگتا
بانسری سے ڈرتے ہو ؟
جس سے وہ ڈراتا ہے
تم اُسی سے ڈرتے ہو ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی بدن کا رقص
دھڑکنوں کا سازینہ
ساز سے تمہیں نفرت
رقص سے تمہیں نفرت
شِعر سے تمہیں نفرت
حُسن سے تمہیں نفرت
خوف نفرتوں کی جَڑ
یار ! اگر تم اِتنا ہی
زندگی سے ڈرتے ہو ؟
مر ہی کیوں نہیں جاتے
خُود کُشی سے ڈرتے ہو ؟
( دوزخ میں پہلی بارش ۔۔)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نجم الا صغر شاہیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاطہر ناسک کی غزل : تو ہم سفر نہیں تو سفر کس لیے کریں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : نواز شریف کی تقریر اور نئے سفر کا آغاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نجم الاصغر شاہیا کی غزل : تُو کہتا ہے کہ رحمان ہوں میں

جولائی 30, 2022

نجم الاصغر شاہیا کی نظم : فاختہ عدت میں ہے

جولائی 16, 2022

نجم الاصغر شاہیا… ایک روشن ستارہ …(آخری قسط)۔۔خالد مسعودخان

جولائی 16, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.