Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»اسلام آباد»ایون فیلڈ ریفرنس: شریف خاندان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا حکم ’غلط‘ تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد

ایون فیلڈ ریفرنس: شریف خاندان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا حکم ’غلط‘ تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ

ایڈیٹراکتوبر 28, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سزا سنانے کا احتساب عدالت کا حکم درست نہیں تھا سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عملی طور پر کلیئر کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
اپنے تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دونوں کے خلاف استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اپیل کنندگان کو دی گئی سزا بلا جواز اور بے بنیاد تھی، عدالت عالیہ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کی سزا کے حوالے سے احتساب عدالت کے فیصلے کو “غلط “ قرار دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 جولائی 2018 کو نواز شریف، مریم نواز، اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں مجرم قرار دیا تھا، اس ریفرنس کی تحقیقات پاناما پیپرز میں کیے گئے انکشافات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کی تھی، ٹرائل کورٹ نے جائیدادوں کی مالک مریم نواز پر آف شور کمپنیوں کی بینیفشل اونر ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔
احتساب عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملزمان میں اس وقت صرف نواز شریف ہی پبلک آفس ہولڈر تھے جب کہ دیگر شریک ملزمان میں ان کے بچے اور داماد شامل تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ نے نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا اور ریمارکس دیے کہ ان کی اپیل بینچ کے سامنے نہ ہونے کے باوجود نواز شریف اور ان کی بیٹی کی سزا باہم منسلک ہیں۔
تفصیلی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احتساب کا ادارہ اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ کیا استغاثہ نے اپنے اوپر عائد مطلوبہ ذمہ داری کو پورا کیا“، فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ سپریم کورٹ نے بار ثبوت ملزم پر ڈالنے کے لیے اصول طے کردیے ہیں جن کے تحت ملزم کا پبلک آفس ہولڈر ہونا ضروری ہے اور پبلک آفس ہولڈر کے قبضے میں پائے جانے والے وسائل یا جائیداد اس کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے مطابقت نہ رکھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کو یہ ثابت کرنا تھا کہ نواز شریف نے کرپٹ اور غیر قانونی طریقوں سے مریم نواز کے نام پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے اور مریم نواز نے ان کے زیر کفالت ہونے کی وجہ سے حقیقی ملکیت کو چھپا کر ان کی مدد اور تعاون کیا تھا۔
فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کو یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ جب جائیدادیں خریدی گئیں تو نواز شریف پبلک آفس ہولڈر تھے، ریکارڈ پر ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔’
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد استغاثہ کو نواز شریف کے معلوم ذرائع آمدن کے حوالے سے شواہد پیش کرنے تھے جن کے بارے میں انکم ٹیکس گوشواروں یا بینک اکاؤنٹس یا دیگر ذرائع کے حوالے سے ریکارڈ پر کچھ بھی موجود نہیں تھا، نواز شریف کے معلوم وسائل/آمدنی کے بارے میں بھی کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھا، اسی طرح خریداری کے وقت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی مالیت یا مذکورہ جائیدادوں کی خریداری کے لیے ادا کی گئی قیمت سے متعلق بھی کوئی ثبوت ریکارڈ پر نہیں تھا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر استغاثہ کے مؤقف پر یقین کیا جائے کہ جائیدادیں 1993 اور 1996 کے درمیان خریدی گئیں تو اس صورت میں بھی نواز شریف کے اس وقت کے معلوم ذرائع آمدن کے ساتھ ساتھ اپارٹمنٹس کی مالیت کا تعین کرنے کی ضرورت تھی، نواز شریف کے خلاف کیس کا واحد جواز یہ تھا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ان کمپنیوں کے نام پر خریدے گئے جن کی بینیفشل اونر مریم نواز تھیں جو نواز شریف زیر کفالت تھیں۔
عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کو مدد اور تعاون کے الزامات ثابت کرنے کے لیے قابل فہم شک و شبہ سے بالاتر شواہد کی ضرورت تھی کہ مریم نواز اپنے والد کے زیر کفالت تھیں۔
عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ لا فرم موساک فونسیکا کے 22 جون 2012 کے خطوط پر اس کے ذمے دار شخص کا بیان ریکارڈ کیے بغیر انحصار نہیں کیا جا سکتا تھا۔
استغاثہ کے ایک اہم گواہ رابرٹ ریڈلے کی گواہی کا جائزہ لیتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کیلیبری فونٹ 2006 میں تجارتی استعمال کے لیے دستیاب نہیں تھا اس لیے ٹرسٹ ڈیڈ حقیقی نہیں ہے تاہم جرح کے دوران رابرٹ ریڈلی نے اس وقت بھی فونٹ کی محدود دستیابی کا اعتراف کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق حسین نواز کی خاندانی پیچیدگیوں کی وجہ سے ٹرسٹ ڈیڈز صرف ایک وقتی ضروت تھی اور شیئرز سرنڈر ہونے کے بعد ٹرسٹ ڈیڈ کی ضرورت نہیں تھی اور اس کے بعد مریم نواز کا جائیدادوں میں کوئی کردار نہیں رہا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا کالم:ہم کالم نگاروں کے طعنے
Next Article لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی رکن ایم پی اے خرم لغاری کااستعفی: مزید پانچ ارکان بھی پارٹی چھوڑیں گے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.