Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مارچ 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق
  • پچاسویں سالگرہ اور ایک خاموش صدمہ : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی
  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر میزائل حملے کی اطلاعات
  • ایران ’بیڈ بوائے‘ بننے سے گریز کرے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنریشن زی کو لبرل سے نفرت کیوں ہے؟ : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ جاری
اہم خبریں

نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ جاری

ایڈیٹرجولائی 6, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو 1986 میں مبینہ غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا اور کہا کہ ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران 2020 میں دائر کیے گئے ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے میر شکیل پر جوہر ٹاؤن بلاک ایچ میں 58 کنال زمین مشترکہ بلاک کی شکل میں الاٹ کروانے کا الزام عائد کیا تھا، نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ زمین کی الاٹمنٹ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کی ملی بھگت سے 1986 میں مستثنیٰ پالیسی اور مالیاتی فوائد کے قوانین کے خلاف کی گئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو سماعت پر مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کردیا تھا جبکہ میر شکیل الرحمٰن کو جنوری 2022 میں ہی کیس سے بری کردیا گیا تھا۔
آج احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار خان نے نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ میں دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو موصول تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک فرد کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے لیے مناسب طریقہ کار نہیں اپنایا گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت کسی بھی شخص کو اس وقت اشتہاری ملزم قرار دیا جا سکتا ہے جب عدالت اس طریقہ کار سے ریکارڈ کیے گئے ثبوتوں سے مطمئن ہو۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں ریکارڈ اس بارے میں خاموش ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے مطلع کرنے کے لیے وارنٹ، اشاعت یا مواد پر مشتمل دستاویزات کس نے جاری کیے تھے، یہ ایک لازمی شرط ہے، بصورت دیگر پوری کارروائی غیر قانونی ہو جائے گی۔
حکم نامے میں ایک فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوا کہ اعلان کے اجرا کے لیے شرائط موجود تھیں، خاص طور پر یہ کہ کارروائی اس وقت شروع ہو جانی چاہیے جب ملزم ملک سے باہر نہیں گیا ہو اور وہ قانون کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے روپوش ہو۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزم کسی نوٹس سے قبل ملک چھوڑ کر چلا جائے تو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلبی نوٹس، وارنٹ جاری کرنا یا دیگر اقدامات کیے جائیں تو پوری کارروائی غیر قانونی ہوجاتی ہے۔
معزز جج نے تحریری فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے طے کیے گئے پیرامیٹرز کی روشنی میں نہیں دیا گیا۔
احتساب عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے پتا چلتا ہے نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو سابق حکومت کے کہنے پر نواز شریف کا سیاسی کیریئر تباہ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کرنے پر مجبور کیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف تین بار پاکستان کے منتخب وزیراعظم رہے ہیں، عدالت انہیں بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔
عدالتی معاون کے مطابق مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا گیا وہی ریلیف نواز شریف کو ملنا چاہیے تھا، قانون بڑا واضح ہے کہ مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری ملزم بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب اور ریونیو بورڈ نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادیں غیر منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگر کو ارسال کی جائے۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالتی معاون نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے نوٹسز کی تعمیل کے لیے جانے والے تعمیل کنندہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالتی معاون کے مطابق نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار اپنایا نہیں گیا۔
نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے، عدالت میں نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے تھے۔
فاضل جج نے نیب اور ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ نواز شریف اور درخواست گزاروں کی جائیدادیں بحال کی جائیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleورلڈ کپ میں صرف بھارت نہیں، تمام ٹیموں کےخلاف میچوں پر توجہ ہے، بابر اعظم
Next Article قرآن پاک کی بے حرمتی: آئندہ کسی نے یہ مذموم حرکت کی تو کوئی ہم سے گلہ نہ کرے، وزیراعظم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی

مارچ 16, 2026

رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی

مارچ 16, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون حملے سے پاکستانیوں سمیت 7 افراد ہلاک 145 زخمی مارچ 16, 2026
  • رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین ہلاک، 76 زخمی مارچ 16, 2026
  • حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم مارچ 16, 2026
  • تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز مارچ 15, 2026
  • اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری؛ 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق مارچ 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.