Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ناانصافیاں کرنے والے ججوں سے حساب لینا چاہیے، ان کو جوابدہ ٹھہرانا پڑےگا، نواز شریف
اہم خبریں

ناانصافیاں کرنے والے ججوں سے حساب لینا چاہیے، ان کو جوابدہ ٹھہرانا پڑےگا، نواز شریف

ایڈیٹراکتوبر 9, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ جھوٹے مقدمات میں وزارت عظمیٰ سے نکالنا، ساری زندگی نااہل کرنا، پارٹی صدارت سے ہٹانا، کوئی عدالتی فیصلہ نہیں انتقام ہے، جن ججز نے ناانصافیاں کیں ان سے حساب لینا چاہیے، پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا پڑے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے، ان سب تکالیف کے باوجود پاکستان جانے کا فیصلہ کیا، مریم سے کہا کہ ہم حق پر ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں اور مریم اڈیالہ جیل میں تھے تو خبر ملی کہ کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہوگئی، مجھے بتایا گیا کہ کلثوم نواز بےہوش ہیں اور آئی سی یو میں ہیں، میں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سےکہا کہ میری لندن میں بات کرادیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ بات نہیں کراسکتا، ہمیں اجازت نہیں، میں نے کہا یہ انسانیت کا معاملہ ہے، اس پر اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے، میں نے منتیں کیں مگر میری بات نہیں کرائی گئی، تین گھنٹے بعد آکر بتایا گیا کہ میری بیگم فوت ہوگئی ہیں، آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ میرے دل پر کیا گزری ہوگی، انہوں نے کہا ہم جا کر مریم کو اطلاع کرتے ہیں،میں نے کہا ہرگز نہیں، میں خود اطلاع دوں گا،مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ مریم کو کس طرح بتاوں،جب مریم کو بتایا تو زار و قطار رونے لگیں،کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ ہمیں کلثوم نواز کا آخری دیدار کرنے دے، کلثوم نواز فوت ہوگئیں اور ہمیں جیل میں خبریں ملتی رہیں، یہ وہ واقعات ہیں جنہیں زندگی میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، سیاست اپنی جگہ مگر کسی پر اسطرح سے ظلم نہیں کرنا چاہیے۔
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ان کی حرکتیں قوم کے سامنے آرہی ہیں، ایک ایک شےعیاں ہورہی ہے، ہرچیز پر یوٹرن ، یوٹرن لیا جاتارہا،انسان چال چلتا ہے، مگر اللہ کی اپنی حکمت ہوتی ہے، ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت سزا دینا چاہتے تھے، شوکت صدیقی کی باتوں سے تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں،کوشش کی گئی کہ ہم الیکشن سے پہلے باہر نہ آسکیں، جج نے ہمیں سزا دی نہیں ، بلکہ دلوائی گئی ہے، کہاگیا کہ سزا نہ دی گئی توہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں،میری تاحیات نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی، آج کہاجارہاہے کہ یہ کالا قانون ہے، یہ تمام حقائق قوم تک پہنچنے چاہئیں،میں نے کہا بعض قومی امور ایسے ہیں جن کا تاریخ میں ہم کبھی حساب نہیں دے سکیں گے، ان سب کا کسی کو تو حساب دینا پڑے گا، مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا اور سزا غلط تھی، جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جیل جانا پڑا؟ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا حق ہے کہ میں یہ سوال پوچھوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کرتے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا، ہمارے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس میں تھیں، ہمارے دور میں بننے والی موٹر ویز اور خوشحالی پر بھی اعتراض کیا گیا، ہمارے دور میں خوشحالی آئی اور عوام کو روزگار ملا، انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، ہمارے دور میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا، ہماری خدمات زندگی کے ہر شعبہ میں ہیں، ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، عمران خان نے کیا ہی کیا ہے، جس پر ایبسلوٹلی ناٹ کہتا ہے، ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستانی قوم اپنی غیرت پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرکے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا،ہم نے ملک کی وہ خدمت کی جو کوئی نہیں کرسکتا، عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ ، ملک کو عالمی طور پر تنہا کیا، عمران خان نے ہمسایوں اور دیگر ممالک سے تعلقات کو خراب کیا، عمران خان کے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمت عوام کی پہنچ سے باہر چلیں گئیں، عمران خان کی حکومت میں ڈالر کی قیمت جان بوجھ کر بڑھائی گئی۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ کا کالم : موجودہ پاکستان یا اٹھارہویں صدی کا ہندوستان
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : نواز شریف کو کون انصاف دے گا؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم مئی 31, 2026
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.