Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایک اور یو ٹرن : وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ
اہم خبریں

ایک اور یو ٹرن : وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ

ایڈیٹرمارچ 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abdul-hafeez-sheikh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو آج اُن کے عہدے سے سبکدوش کر کے اُن کی جگہ حماد اظہر کو وزیرِ خزانہ تعینات کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر پہلے ہی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے عہدے پر موجود ہیں اور وزیرِ خزانہ کے طور پر وہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی معاشی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔اس سے پہلے جب حفیظ شیخ سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی سے ہارے تھے تو وزیر اعظم نے انہیں عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کو کہا تھا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی تھی ۔
پی ٹی آئی کے تقریباً پونے تین سالہ دورِ حکومت میں ملک کے سب سے بڑے مالیاتی عہدے پر یہ تیسری تعیناتی ہے۔ اس سے قبل اسد عمر کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنایا گیا تھا، جنھیں ہٹا کر عبدالحفیظ شیخ کو تعینات کیا گیا، اور اب اُنھیں ہٹا کر حماد اظہر کو لایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے مطابق عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی پر قابو نہ پا سکنے کی وجہ سے ہٹایا جا رہا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ اس سے پہلے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے خزانہ تھے، جنھیں بعد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے باقاعدہ وزیر تعینات کر دیا تھا۔ اسی دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ بھی آیا تھا کہ غیر منتخب اشخاص حکومتی کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کر سکتے۔ پاکستانی آئین کے تحت وزیرِ اعظم کسی غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کے لیے وزیر تعینات کر سکتے ہیں۔ دسمبر 2020 میں وزیر تعینات ہونے والے عبدالحفیظ شیخ کے لیے یہ حد جون 2021 تک تھی۔ عبدالحفیظ شیخ کو اس عہدے پر برقرار رہنے کے لیے انتخاب میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنی تھی، چنانچہ پاکستان تحریکِ انصاف نے مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں اُنھیں اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ وہ تین مارچ کو ہونے والے اس انتخاب میں ہار گئے تھے۔
حماد اظہر وزیرِ صنعت و پیداوار بننے سے قبل وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور تھے۔ اپریل 2020 میں چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جب حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی خسرو بختیار سے اُن کا قلمدان لے کر اُنھیں وفاقی وزیر برائے اقتصادی اُمور بنا دیا گیا تھا، جبکہ حماد اظہر کو اقتصادی اُمور کی وزارت سے تبدیل کر کے وزیرِ صنعت و پیداوار بنا دیا گیا تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حفیظ شیخ حماد اظہر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہد مجید جعفری کا مزاح پارہ : پیر ککڑ شاہ کے نام مریدِ نامراد کا خط!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : حفیظ شیخ کی رخصتی اور بلاول کی کھوکھلی خوشی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر اور لاہور کے صدر چوہدری اصغر عہدوں سے مستعفی

اگست 15, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر روپوشی ختم کر کے منظرعام پر آگئے

مئی 22, 2024

حفیظ شیخ متوقع نگران وزیر اعظم :قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس آج بھیجے جانے کا امکان

اگست 8, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.