کارڈف: باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو 211 رنز پر آل آؤٹ کر دیا ہے اور اسے میچ میں فتح کیلئے 212 رنز درکار ہیں۔ محمد عامر کی غیر موجودگی میں بھی پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی موقع پر انگلش ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جنید خان اور رومان رئیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ اور ویلز میں جاری چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ اس وقت پاکستانی بلے باز ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہوں نے 14 اوورز میں کسی نقصان کے بغیر 80 رنز بنا لئے ہیں
فیس بک کمینٹ