ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کو 2 سال سے زائد عرصہ بیت گیا مگر مقدمہ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ،والدین نے کہا کہ ہم قندیل کو کھو چکے ،اب بیٹا نہیں کھونا چاہتے ۔قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹے اور قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو چھڑوانے کی کوششیں تیز کردی ،معاف کرنے کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ۔میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں والدہ انوربی بی نے کہا کہ قندیل کے اصل قاتل مفتی عبدالقوی اور حق نواز ہیں، جس کمرے میں قندیل کو قتل کیا گیا ، وسیم اس وقت کمرے میں موجود تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وسیم کی ضمانت کی درخواست قندیل کے بھائی اسلم شاہین کے کہنے پر دی تھی ، ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج نے درخواست کو خارج کر دیا ۔قندیل بلوچ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ہم ضمانت پر رہائی چاہتے ہیں ، معاف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ،ہم قندیل کو کھو چکے ہیں ، اب اپنا بیٹا نہیں کھونا چاہتے ۔
( بشکریہ : جنگ نیوز )
فیس بک کمینٹ