ماسکو : ماسکو کے قریب ریازان شہر میں دنیا کی معمر ترین سرجن آج بھی روزانہ چار آپریشن کرتی ہیں۔ ایلا کی عمر 89 سال ہے اور وہ گزشتہ 67 سال سے شعبہ طب کے ساتھ وابستہ ہیں۔ بورڈ پانڈا ڈاٹ کام کے مطابق وہ اب تک 10 ہزار مریضوں کی سرجری کر چُکی ہیں اور اُن کا شُمار دُنیا کے طویل ترین خدمات انجام دینے والے سرجنوں میں ہوتا ہے ۔
فیس بک کمینٹ