ملتان : ہائی کورٹ ملتان بنچ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 217سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر سلمان نعیم کو نااہل قراردینے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو 6نومبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے یکم اکتوبر کو کم عمر ہونے کو جواز بنا کر سلمان نعیم کو نااہل قراردیاتھا۔درخواست گزار کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں۔کسی امیدوار کو نااہل قراردینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔اس لیے الیکشن ٹربیونل سلمان نعیم کو نااہل قراردینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے۔سلمان نعیم 25جولائی 2018ءکے ا نتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ر ہنماءشاہ محمودقریشی کو ہرا کر کامیاب ہوئے تھے۔
فیس بک کمینٹ