اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو بری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ 8 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔
فیس بک کمینٹ