مردان : خیبر پختون خوا میں مردان پولیس نے ناکے پر فائرنگ کر سائیکل سوار ’’نہتا دہشت گرد‘‘ مار دیا ۔ وولس خان کی عمر 45 سال تھی اور وہ مردان میں 15 برس سے سائیکل پر کپڑا بیچتا تھا۔ جمعرات کے روز مردان پولیس نے اسے کچہری کے قریب مشتبہ سمجھ کر گولی مار دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے رکنے کے لئے وارننگ دی گئی مگر وہ سائیکل روکے بغیر آگے بڑھتا رہا جس پر وہاں تعینات اہلکاروں نے اسے گولی مار دی ۔ وولس خان 12 بچوں کا باپ تھا ۔ڈی پی او کے مطابق وہ ون وے کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور اس کا حلیہ بھی دہشت گردوں والا تھا ۔
فیس بک کمینٹ