ملتان ۔11 نومبر (خصوصی رپورٹ)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا کے صدر آصف بٹ ،جنرل سیکرٹری سلیم شیخ اور فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ نوائے وقت کی ایڈیٹران چیف رمیزہ نظامی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ منی لانڈرنگ کی مبینہ تحقیقات کے دوران ملک سے فرارنہ ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے اور گزشتہ ادوار میں انہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتوں کی جانب سے 51ارب روپے کے جو اشتہارات جاری کیے گئے ان کا آڈٹ بھی ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ان تحقیقات کے دوران رمیزہ نظامی ملک سے فرارہونے کی کوشش کررہی ہیں اور وقت نیوز کی بندش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نوائے وقت گروپ کی ملکیت کامقدمہ بھی عارف نظامی نے جیت لیا ہے اور ان کے حق میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اس ادارے میں رمیزہ کی پوزیشن کمزور پڑ گئی ہے جس کے بعد نوائے وقت میں کام کرنے والے صحافی بھی بے چینی کا شکارہیں اور یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ رمیزہ یہ مقدمہ ہارنے کے بعد کسی وقت بند نوائے وقت بند کرسکتی ہیں۔
فیس بک کمینٹ