کراچی : کراچی کے علاقے قائد آباد میں فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قائد آباد فلائی اوور کے نیچے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کے نیچے دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فیس بک کمینٹ