اسلام آباد : شدید معاشی بحران کے نتیجے میں حکومت داخلی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے ۔ پیرکے روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین اورمشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد کے ساتھ وزیرخزانہ اسدعمر کاشدیدجھگڑاہوگیاجس کے بعد وزیرخزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ کے پیشکش کردی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس کے دوران جہانگیرترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅدنے اسدعمرپرالزام عائد کیاکہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کاشکارہورہاہے اورڈالرکی قیمت میں اضافے نے حکومت کی کارکردگی پربہت برے اثرات مرتب کئے ہیں ۔مشیر تجارت نے کہاکہ روپے کی قدرمیں کمی کافیصلہ غیردانشمندانہ تھا۔24نیوز کے مطابق ملکی معیشت کے جائزے کے دوران جہانگیر ترین اسدعمرپربرس پڑے اسی دوران مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد اوراسدعمربھی آمنے سامنے آگئے ۔اس جھگڑے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے قبل ازوقت انتخابات کابھی عندیہ دیدیا ۔ تاہم بعدازاں وزارت خزانہ کے ترجمان کی جانب سے جھگڑے اوراستعفیٰ کی تردید کردی گئی ۔
فیس بک کمینٹ