ملتان : پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک علی ترین نے ٹیم کانام ملتان سلطانز ہی برقرارکھنے کااعلان کیا ہے ۔اتوارکے روزسوشل میڈیاپر ایک ویڈیوپیغام میں علی خان ترین نے کہاکہ ٹیم کے نام کے لئے ہم نے سوشل میڈیا پرلوگوں سے نام دریافت کیاتھا۔ہمارے لوگ بہاولپور،ملتان ،لودھراں ،خانیوال اوردیگرعلاقوں میں بھی گئے مختلف لوگوں نے مختلف نام تجویزکئے ۔کسی نے ملتان بہادرکانام دیاتوکسی نے یہ کہاکہ اس ٹیم کانام ملتان ملنگ رکھ دیاجائے ۔علی خان ترین نے کہاکہ سوشل میڈیا پربھی لاکھوں لوگوں نے ٹیم کے نام پررائے دی ہم نے جنوبی پنجاب کی سڑکوں پرجاکر بھی ٹیم کانام تجویز کرنے کےلئے کہا۔لوگ بہت جوش اورجذبے کے ساتھ اس مہم میں شریک ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے ذاتی طورپرملتان بہادرنام بہت پسندتھاکیونکہ ٹورنامنٹ میں کامیاب ہونے کے لئے بہادرہوناضروری ہے۔زیادہ ترلوگوں کی رائے یہ تھی کہ ٹیم کانام ملتان سلطانز ہی رہناچاہیے اس لئے ہم نے یہ نام برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کے نام سے میدان میں آئے گی اوجنوبی پنجاب بھی جلد پاکستان کاچھٹا صوبہ بنے گا۔
فیس بک کمینٹ