ڈیرہ غازی خان:پاکستان تحریک انصاف کے ڈیرہ غازی خان سٹی کے نائب صدراور وفاقی وزیر زرتاج گل کے قریبی ساتھی راشد بخاری ایڈووکیٹ کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا۔ انہیں 2جنوری کو نامعلوم شخص نے سر میں گولی ماری تھی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیامگر وہ تین روزبعد دم توڑ گئے۔راشد بخاری پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان کے متحرک رکن تھے اور وہ زرتاج گل کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ان کی انتخابی مہم کے دوران وہ مسلسل ان کے ساتھ رہے اور انہوں نے ان کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔گزشتہ انتخابات میں بھی وہ زرتاج گل کے ساتھ تھے۔ان قتل کی تحقیقات اگرچہ جاری ہے لیکن اس معاملے پر پی ٹی آئی کا کوئی بھی سرکردہ رکن بات کرنے کوتیارنہیں۔ ان کے پراسرار قتل پر چہ میگوئیاں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔وفاقی وزیر ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد بطور خاص ڈیرہ غازی خان آئیں اور ڈاکٹروں کو ان کے علاج پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی۔تاہم زرتاج گل کی ڈیرہ غازی خان آمد کوبھی میڈیا سے پوشیدہ رکھاگیا۔
فیس بک کمینٹ