اسلام آباد : معروف افسانہ نگار خالدہ حسین اسلام آباد میں وفات پا گئیں۔ خالدہ حسین کا اصل نام خالدہ اصغر تھا۔ وہ 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد ڈاکٹر اے جی اصغر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر تھے۔ انھوں نے 1954ء میں افسانہ نگاری کا آغاز کیا۔ ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ جن میں پہچان، دروازہ، مصروف عورت، خواب میں ہنوز، میں یہاں ہوں، شامل ہیں۔ انھوں نے ایک ناول ’’کاغذی گھاٹ‘‘ بھی تحریر کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ نماز جنازہ آج 2 بجے دن
مسجد نزد ٹیپو مارکیٹ سیکٹر جی 8/2 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
فیس بک کمینٹ