اہم خبریں

وزیر خارجہ کے اختیارات کوئی مشیر استعمال نہیں کر سکتا : لاہور ہائی کورٹ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزیراعظم کے دو مشیروں کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ وزیر خارجہ کے اختیارات کوئی مشیر استعمال نہیں کرسکتا۔ ایک درخواست میں خارجہ امور کے سلسلے میں سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کی بالترتیب وزیراعظم کے مشیر اور معاون خصوصی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی وزارت خارجہ کو وزراء کی طرح چلارہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں فریقین سے مزید دلائل طلب کرلیے۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker