لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے داتا گنج بخش کے مزار پر درج کلمہ طیبہ کی لائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔لائٹس بند کرنے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ روشنوں کا عکس زمین پر پڑنے سے کلمے کی بے حرمتی ہوتی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے دربار پر لکھے گئے کلمے کا عکس زمین پر پڑنے سے ہونے والی بے حرمتی کا معاملہ زیر غور آیا۔
درخواست شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ اوقاف کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ داتا دربار میں لکھے گئے کلمے کو روشنیوں سے ظاہر کیا گیا ہے، کلمے پر روشنی پڑنے سے فرش پر بننے والے عکس سے بے حرمتی ہو رہی ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے اس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے دربار پر کلمے کی روشنیاں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے معاملہ پنجاب علماء بورڈ کو بھجواتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے معاملے پر پنجاب علماء بورڈ کو دس روز میں فیصلے کا حکم بھی دیا۔
x