اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن رات 12 بجے تک معطل رہیں گے۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج رات 12 بجے تک تمام فلائٹ آپریشن معطل رہیں گے۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فلائٹ انکوائری کے مطابق ہوائی اڈے سے کوئی پرواز تاحال روانہ نہیں ہوئی اور دوپہر 12 بجے تک کوئی فلائٹ نہیں ہے۔اسی طرح لاہور کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے ہوائی اڈوں پر بھی فضائی آپریشن معطل ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بدستور بند ہے جس کے باعث کل سےاب تک تقریباً انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی 200 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے شام 6 بجے تک تمام ڈومیسٹک پروازیں معطل کررکھی ہیں، جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کا ایک پرواز موجود ہے۔دوسری جانب برطانوی حکومت نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو سفری احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی اور انہیں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان میں پُرہجوم ، عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریز کریں۔بنکاک ایئرپورٹ پر 900 پاکستانی مسافر محصور ہو کر رہ گئے، تھائی ایئرویز حکام کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے تھائی ایئرویز کی 27 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ تھائی ایئرپور پر موجود مسافر سجاد مدنی کے مطابق 900 پاکستانی مسافر ایئرپورٹ پر محصور ہیں اور اب تک پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ عمر رسیدہ مسافروں کو ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج منتقل کیا گیا ہے۔
فیس بک کمینٹ