اہم خبریںکھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم کا اعلان : اظہر علی ، عمر اکمل اور یاسر شاہ ڈراپ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم سے سابق کپتان اظہر علی، عمر اکمل اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے   15کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی اور 16 کا ون ڈے کے لئے اعلان کیا گیا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان اور محمد نواز شامل ہیں۔ دوسری جانب سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، جنید خان، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد اصغر ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ انضمام الحق نے کہا ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا گیا۔ پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے، اس دوران 4 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker